جمعہ, نومبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموں کشمیر میںدہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہوگی‘

ڈاکٹر فاروق کا پاکستان کو بات چیت کا راستہ اپناکا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ریاستی درجے کی متوقع حمایت نہ  ملنے پر فاروق انڈیا بلاک سے مایوس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں؍۱۲ نومبر

             نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی بند کرے اور بات چیت کا راستہ اپنائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی میں جو لوگ دہشت گردی ختم ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

            جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق عبدللہ نے کہا: ’’انہیں (پاکستان کو) یاد رکھنا چاہیے کہ دہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کر کے کشمیر پر قبضہ کر لیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’مجھے افسوس ہے کہ دہلی میں جو لوگ روز کہتے ہیں کہ دہشت گردی ختم ہو گئی، انہیں میں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دہشت گردی ابھی بھی ہے۔ اسے ختم کرنے کے راستے نکالنے چاہئیں۔‘‘

متعلقہ

وزیراعلیٰ کا امتحانی نظام میں اصلاحات پر زور

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

            کشتواڑ میں دو ایس پی اوز کی ہلاکت کے سلسلے میں ان سے ردعمل پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا: ’’یہ چیزیں ابھی بھی چل رہی ہیں۔ کیا پتہ اگلا حملہ کہاں ہو؟‘‘

            دفعہ۳۷۰ ہٹنے کے بعد امن اور سیاحوں کی آمد کے دعووں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جواب سوال میں ہی ہے۔ ان کے بقول: ’’دہشت گردی ہے، مگر ہمیں اس سے گھبرانا نہیں ہے۔ کشمیر ہندوستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔‘‘

            واضح رہے کہ فاروق عبداللہ نے چند ہفتے قبل بارہمولہ میں پارٹی کارکنوں کے جلسے میں پاکستان کے بارے میں ایک بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اٹھاتا رہتا ہے اور ’’وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے، ورنہ ان (مرکز) کے ارادے اچھے نہیں ہیں۔‘‘ بی جے پی نے اس بیان کو بغاوت آمیز اور ملک مخالف قرار دے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

            اس بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں انہوں نے لوگوں کو۱۹۴۷کی تاریخ یاد دلائی تھی۔ ان کے مطابق: ’’میں نے کہا کہ جب پاکستان کی حمایت یافتہ حملہ آور آئے تھے تو انہوں نے ہماری ماں بہنوں کو قتل کیا۔ عیسائیوں کے چلائے ہوئے ہسپتال کے ڈاکٹر اور ان کی بیوی کو مار دیا اور وہاں کی راہباؤں کے ساتھ زیادتی کی۔‘‘

            حکمران جماعت کے صدر نے کہا: ’’یہ تاریخ آپ اپنے بچوں کو بتاتے نہیں ہیں، اور پاکستان ہر جگہ کشمیر، کشمیر کا شور مچاتا ہے۔ اس میں میں نے کیا غلط کہا؟ جو ہونا تھا ہو گیا، مگر لڑائی سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔ آپ نے ایران اور امریکہ کو دیکھ لیا، یوکرین کو دیکھ لیا کہ کیسے تباہ ہو گیا۔ اب تینوں صدر ملنے والے ہیں، کوئی راستہ نکالیں۔ بات چیت ہی سے حل نکلے گا۔‘‘

            نامہ نگاروں کی طرف سے یہ پوچھے جانے پر کہ وہ پاکستان کو کیا مشورہ دیں گے، انہوں نے کہا: ’’میں پاکستان سے ہر وقت کہتا ہوں کہ دہشت گردی بند کرو، اس سے کچھ نہیں ملے گا۔ بات چیت کا راستہ اپناؤ، اسی سے کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔ ہم دونوں حصے ایک ہی ملک تھے۔‘‘ انہوں نے یورپ کی مثال دی: ’’ہٹلر کے زمانے میں جرمنی نے پورے یورپ کو تباہ کر دیا تھا، مگر آج سارا یورپ ایک ہے۔ یورپی یونین بن گئی ہے، ایک کرنسی ہے، ایک سوچ ہے۔‘‘

            فاروق عبداللہ نے کہا کہ سارک کی شروعات اندرا گاندھی نے کی تھی اور اسے دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق: ’’ہندوستان سب سے بڑا بھائی ہے، اور اندرا گاندھی نے اسے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ہمدردی سے رہنے کا راستہ دکھایا تھا۔ سارک کو پھر چلانا ہوگا تاکہ ہم سب مل بیٹھ کر مسئلے حل کریں اور ترقی کریں۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’بولی اور گولی ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ اگر آپ اس انتظار میں رہیں کہ پہلے ساری گولیاں بند ہوں، تو تب تک رات ہو جائے گی۔‘‘

            سونیا گاندھی کی کتاب پر چھڑے تنازع کے بارے میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے کتاب پڑھی نہیں ہے، اس لیے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ بابری مسجد گرائے جانے کے دن سونیا گاندھی کے رونے کے دعوے پر بھی انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

            قابل ذکر ہے کہ کولگام کے نوپورہ آکھرن میں بدھ کی دوپہر تقریباً سوا دو بجے موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ناکے پر تعینات سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اننت ناگ کے اسپتال لے جایا گیا۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔

             کشتواڑ کے دکشن علاقے میں لاپتہ ہونے والے دو ایس پی اوز، بابی چند  اور راج پال کمار ، کی گولیوں سے چھلنی لاشیں جمعرات کی صبح ملیں۔ دونوں مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ سے وابستہ تھے۔

۔۔۔۔۔

(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوے کی دہائی کے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ

Next Post

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیراعلیٰ کا امتحانی نظام میں اصلاحات پر زور

2026-11-13
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘
اہم ترین

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

2026-11-13
پاکستان سے مذاکرات کا فیصلہ مرکز کے دائرہ اختیار میں ہے: بخاری
اہم ترین

نوے کی دہائی کے مقدمات کا سامنا کرنے والوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ

2026-11-13
کشمیر میں بررفباری اور بارشوں کا امکان
اہم ترین

 بالائی علاقوں میں برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارشیں

2026-11-13
 آچن میںمربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کی منظوری
اہم ترین

عمر عبداللہ کی وزیر ریلوے سے  اننت ناگ میں وندے بھارت ٹرین کا قیام یقینی بنانے کی اپیل

2026-11-13
’عوامی مینڈیٹ سے غداری‘:بی جے پی کی این سی پر لینڈ گرانٹس بل کے حوالے سے تنقید
اہم ترین

پرانا دہشت گرد معاون  نیٹ ورک مکمل طور پر  ختم نہیں ہوا ہے:شرما

2026-11-13
سرینگر اور شوپیاں میں آتشزدگی کی وارداتوں میں پانچ رہائشی مکانات خاکستر
اہم ترین

اننت ناگ میں آتشزدگی کا واقعہ‘چھ ڈھانچوں کو نقصان

2026-11-13
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے  قریب مشتبہ ڈرون برآمد کیا

2026-11-13
Next Post
’جموںکشمیر کو منشیات سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘

’جموں و کشمیر کی ثقافتی نشاۃ ثانیہ ورثے کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے نئے جذبے کی عکاس ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.