سری نگر؍۱۲ نومبر
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعرات کو آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات سمیت چھ ڈھانچوں کو نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ آگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں ایک مکان سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی عمارتوں تک پھیل گئی۔ آگ نے چار پختہ رہائشی مکانات اور دو کنکریٹ کے شیڈوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جن میں لکڑی اور خشک گھاس رکھی ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے ہیٹنگ سسٹم کو چالو کرنا شروع کر دیا ہے ۔لیکن اس دوران لاپروائی برتنا یا خیال نہ رکھنا اب آگ کی وارداتوں کا وجہ بن رہاہے ۔
دوسری جانب خشک موسم کے چلتے اب لوگوں کی غفلت بھی جنگلات میں آگ کا باعث بن رہا ہے۔آگ کی ان وارداتوں کے چلتے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ماہرین نے لوگوں سے سخت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )










