پلوامہ؍۱۱ نومبر
پلوامہ ضلع کے گاؤں پاریگام میں۷۰سالہ خاتون کے بہیمانہ قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے پولیس نے تفصیلی تحقیقات کے بعد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
جی این ایس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عمران بشیر میر ولد بشیر احمد میر ساکن پاریگام کے طور پر ہوئی ہے۔
ملزم کو ایک ایف آئی کے تحت متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن پلوامہ میں درج مقدمے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ معاملہ۷۰سالہ جانہ بیگم زوجہ مرحوم غلام احمد بٹ کے قتل سے متعلق ہے، جن کی لاش۱۹؍اکتوبر۲۰۲۶ کی صبح پاریگام میں واقع ان کے گھر کے اندر پائی گئی تھی۔ خاتون کا گلا کاٹا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق، نامعلوم حملہ آور صبح تقریباً پانچ بجے گھر میں داخل ہوئے تھے، اس وقت ان کا بیٹا فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے قریبی مسجد گیا ہوا تھا۔ گھر واپس پہنچنے پر بیٹے نے اپنی والدہ کو خون میں لت پت پایا۔
پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ (ایجنسیاں)










