جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اتراکھنڈ میں سرکاری زمینوں کی بندربانٹ، کارروائی نہ ہونے پر قانونی راستہ اپنائیں گے: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

 

نئی دہلی، 04 نومبر (یواین آئی) کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ اتراکھنڈ میں سرکاری زمینیں اونے پونے داموں نجی ہاتھوں کے حوالے کرکے بدعنوانی کی جا رہی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں گورنر کو ایک میمورنڈم دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا اور اگر کارروائی نہیں ہوئی تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
کانگریس کی سینئر رہنما اور اتراکھنڈ کی انچارج کماری شیلجا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے اتراکھنڈ میں تقریباً 40 مقامات پر سرکاری زمینیں، ورثہ کی جائیدادیں اور مختلف منصوبوں سے متعلق زمینیں بازار کی قیمت سے بہت کم نرخوں پر نجی افراد کے حوالے کی گئی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے زمینوں سے متعلق تمام اختیارات اپنے ہاتھوں میں مرکوز کر لیے ہیں اور سفارشاتی کمیٹی میں بھی وہ واحد رکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رشی کیش میں آئی ڈی پی ایل کی 633 ایکڑ زمین، مسوری کی 142 ایکڑ زمین اور دھانولٹی، نینی تال اور رام گڑھ میں جنگلاتی زمین سے متعلق معاملات بھی سنگین ہیں۔ اسی طرح ڈاک پتھر میں 190 ایکڑ اور رانی باغ میں 53 ایکڑ زمین کے معاملات بھی شامل ہیں۔ ان زمینوں کو کس بنیاد پر اور کس کے حوالے کیا جا رہا ہے، اس کا کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ زمین نجی ہاتھوں میں چلی گئی تو اسے واپس لینا مشکل ہو جائے گا۔
کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ دھامی حکومت لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے اور انہیں دھوکہ دے رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پر اپنی تشہیر کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ترقیاتی کام ہوئے ہوتے تو اتنی رقم تشہیر پر خرچ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی اور ریاست کی موجودہ صورتحال بھی ایسی نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے مختلف مقامات پر کانگریس کے رہنما اور عام لوگ زمینوں کی مبینہ بندربانٹ اور بدعنوانی کے خلاف دھرنے اور مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس نے ان معاملات میں حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت حقائق اور دستاویزات جمع کیے ہیں اور انہی شواہد کی بنیاد پر گورنر کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا۔ اگر اس کے بعد بھی کارروائی نہیں ہوئی تو پارٹی قانونی متبادل اختیار کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر ان تمام معاملات کا پردہ فاش کیا جائے گا اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کانگریس جنرل سیکریٹری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے دو دستخطوں سے مختلف محکموں کی 1,080 ایکڑ زمین اتراکھنڈ سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی بورڈ (یو آئی آئی ڈی بی) کے حوالے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ زمین کس سے لینی ہے اور کس کو دینی ہے، ان دونوں معاملات کا فیصلہ خود مسٹر دھامی ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب نجی ہاتھوں کو زمین دینے کے لیے ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، جن میں پٹوا ڈانگر کی 14 ایکڑ زمین اور الکنندا ہوٹل بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت لینڈ بینک کے ذریعے عوام کے لیے کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ زمینوں کو بازار کی قیمت کے بجائے اونے پونے داموں نجی افراد کے حوالے کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریلوے نے رواں سال اکتوبر میں مال برداری کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 14.51 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی

Next Post

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

بی جے پی کا کوئی بھی نوجوان رہنما گاندھی کا مباحثے میں مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے: بی جے پی رہنما

2026-11-05
ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا
قومی خبریں

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

2026-11-05
جموں و کشمیر میں مکمل ریلوے آپریشن شروع کرنے کی تاریخ کا فیصلہ 5 جنوری کو کیا جائے گا
قومی خبریں

ریلوے نے رواں سال اکتوبر میں مال برداری کا نیا ریکارڈ قائم کیا، 14.51 کروڑ ٹن سامان کی ڈھلائی

2026-11-05
مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، متحد اور خود کفیل ہندوستان کے ان کے وژن کو یاد کیا

2026-11-03
این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی
قومی خبریں

این وی ایس-03 کی کامیاب لانچنگ سے ہندوستان کی نیویگیشن خودمختاری مضبوط ہوگی: وزیر اعظم مودی

2026-11-03
جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی
قومی خبریں

جہاںگیر پوری میں شراب کے عادی شخص نے والدین کی گھر میں موجودگی کے دوران ہی آگ لگا دی

2026-11-03
قومی خبریں

ملک کے کئی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-11-03
قومی خبریں

کھرگے، سونیا اور راہل نے اندرا گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

2026-11-03
Next Post
ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا

دہلی کو قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں سرکردہ ریاست بنانے کی کوششیں: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.