جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بی جے پی، این سی کو کمزور  توڑنے کی کوشش کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-11-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بی جے پی، این سی کو کمزور   توڑنے کی کوشش کر رہی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

(ایجنسیاں )

جموں؍ ۴ نومبر

متعلقہ

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

 بمنہ میں بھیانک آتشزدگی، دو کباڑ جمع کرنے والے ہلاک

جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے بدھ کو بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ آغا روح اللہ کو گمراہ کرکے نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنے اور توڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے منگل کو لوک سبھا کی رکنیت اور نیشنل کانفرنس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے پارٹی قیادت، خصوصاً وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے جدوجہد کرنے کے وعدوں سے انحراف کا الزام عائد کیا تھا۔ اس دوران بی جے پی نے علاقائی جماعت کے اندرونی اختلافات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے انکار کیا تھا۔

پارٹی کے ۱۰ ارکان اسمبلی میں ناراضگی اور آغا روح اللہ کے رکن پارلیمان اور پارٹی سے استعفے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے  چودھری نے کہا کہ بی جے پی کو اپنے کردار کی وضاحت کرنی چاہیے، خصوصاً اس کے سینئر رہنما رام مادھو کے بیان کے تناظر میں۔

نائب وزیر اعلیٰ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’آغا روح اللہ کے استعفے کے فوراً بعد بی جے پی رہنما رام مادھو نے بیان دیا کہ آغا صاحب کے پروگرام میں شرکت کرنے والے تمام لوگ ان کے اپنے لوگ ہیں۔ پھر آپ ہم سے یہ سوال کیوں پوچھ رہے ہیں؟ جائیے اور بی جے پی کے قائد حزب اختلاف سنیل شرما سے پوچھئے۔‘‘

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹی نے روح اللہ کو گمراہ کیا، جو ان کے بقول ایک شریف اور معزز شخص ہیں۔انہوں نے کہا، ’’آغا صاحب ایک اچھے اور معزز شخص تھے۔ بی جے پی نے انہیں گمراہ کیا اور کل خود بی جے پی نے کہا کہ آغا صاحب ان کے آدمی ہیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا، بلکہ رام مادھو نے خود کہا ہے۔‘‘

چودھری نے سوال اٹھایا کہ اگر رام مادھو کے دعوے کے مطابق آغا روح اللہ کے پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد بی جے پی سے تعلق رکھتے تھے تو پھر روح اللہ کا نیشنل کانفرنس سے کیا تعلق رہ گیا تھا؟

ایک صحافی کی جانب سے یہ نشاندہی کیے جانے پر کہ رام مادھو نے روح اللہ کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کے امکان کو مسترد کیا ہے، نائب وزیر اعلیٰ نے بی جے پی سے اپنا موقف واضح کرنے کو کہا۔انہوں نے کہا، ’’اگر آغا صاحب آپ کے آدمی تھے تو پھر آپ یہ سارا ڈرامہ کیوں کر رہے تھے؟ بی جے پی ہمیشہ ڈرامہ کرتی رہتی ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد، آغا روح اللہ اور رکن پارلیمان انجینئر رشید پر مشتمل کسی نئی سیاسی جماعت کے قیام کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر چودھری نے سوال کو مسترد کرتے ہوئے صحافی سے کہا، ’’آپ کب سے ان کے ترجمان بن گئے؟ آپ کو کب سے معلوم ہونے لگا کہ وہ کیا منصوبہ بنا رہے ہیں؟‘‘انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی پیش رفت پر بھی توجہ مرکوز کرے۔

بی جے پی کے قومی نائب صدر رام مادھو نے منگل کو کہا تھا کہ بڈگام میں روح اللہ کی ریلی ’’ہمارے لوگوں کی دعاؤں اور حمایت‘‘ سے منعقد ہوئی۔

ان کے اس بیان پر نیشنل کانفرنس نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا، ’’اس سے واضح ہوتا ہے کہ رکن اسمبلی کے پاس بی جے پی کے خلاف کہنے کے لیے کچھ کیوں نہیں تھا۔‘‘

رام مادھو نے کہا تھا، ’’میں اس معاملے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہوں گا، لیکن نیشنل کانفرنس آج واضح طور پر تقسیم نظر آ رہی ہے۔ روح اللہ آج ہمارے لوگوں کی حمایت سے ریلی منعقد کر رہے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ رام مادھو نے ۲۰۱۵ء اور ۲۰۱۶ء کے دوران جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس سے قبل چودھری نے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت ۶۸ سڑکوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی ۴۹۵.۴۸ کلومیٹر ہے، جبکہ ان کی منظور شدہ لاگت ۱,۱۶۴.۰۶ کروڑ روپے ہے۔

سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جموں کے رکن پارلیمان اور مختلف ارکان اسمبلی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔یہ منصوبہ خطے میں سڑک رابطے کو مستحکم بنانے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، خصوصاً دیہی اور دور دراز علاقوں میں۔

۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش میں کشمیری میڈیکل طالب علم جاں بحق  میت وطن واپس لانے کی اپیل

Next Post

ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام
اہم ترین

بی جے پی پر کشمیر میں ’آپریشن لوٹس ‘کا الزام

2026-11-05
اہم ترین

 بمنہ میں بھیانک آتشزدگی، دو کباڑ جمع کرنے والے ہلاک

2026-11-05
 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی
اہم ترین

 دوستوں کے مشورے پر مبارک گل نے پریس کانفرنس ملتوی کردی

2026-11-05
میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے موسم کی پہلی برف باری کا امکان
اہم ترین

میدانی علاقوں میں اگلے ہفتے موسم کی پہلی برف باری کا امکان

2026-11-05
ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت
اہم ترین

ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

2026-11-05
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

بنگلہ دیش میں کشمیری میڈیکل طالب علم جاں بحق  میت وطن واپس لانے کی اپیل

2026-11-05
دارالعلوم جامعہ سراج العلوم شوپیاں   کو دوبارہ کھولنے کے حکم پر روک
اہم ترین

دارالعلوم جامعہ سراج العلوم شوپیاں  کو دوبارہ کھولنے کے حکم پر روک

2026-11-05
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

عمر عبداللہ اپنےان کی حکومت کی نااہلی بے نقاب کر رہے ہیں:  چگھ

2026-11-05
Next Post
ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

ایل جی کی یونیورسٹیوں کو چھ ماہ میں ’ڈیزائن یور ڈگری‘ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.