سرینگر//
شمالی ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی میں ہفتے کے روز ایک خاتون کرنٹ لگنے کے باعث از جان ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق بونیار اوڑی میں ایک خاتون گھر کے اندر کام میں مصروف تھی کہ اسی اثنا میں وہ بجلی کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت حلیمہ بیگم زوجہ محمد رفیق بملا ساکن بونالی بونیار کے بطور ہوئی ہے ۔
دری اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔