منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہند پاک وزرائے خارجہ کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ملاقات سے گریز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-31
in مقامی خبریں
A A
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: ہند پاک وزرائے خارجہ ایک ہی میز پر

DUSHANBE, TAJIKISTAN Ц JULY 14, 2021: National flags seen before a meeting of foreign ministers of the Shanghai Cooperation Organisation (SCO) member states with Tajikistan's President Emomali Rahmon. Russian Foreign Ministry/TASS “аджикистан. ƒушанбе. ѕеред началом встречи министров иностранных дел стран-членов Ўќ— с президентом “аджикистана Ёмомали –ахмоном. ѕресс-служба ћ»ƒ –‘/“ј——

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//(ویب ڈیسک)
پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور اس کی دیگر تقریبات میں ایک ساتھ شرکت کی لیکن ایک دوسرے سے بات چیت سے گریز کیا۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اپریل میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پہلی کثیرالجہتی تقریب ہے جہاں وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ساتھ شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر دونوں وزرائے خارجہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کی مشترکہ ملاقات کا انتظار کر رہے تھے، اس غیر رسمی ماحول میں بھی دونوں وزرائے خارجہ ایک دوسرے سے دور بیٹھ گئے۔
جوہری ہتھیاروں سے لیس ان دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات طویل عرصے سے تلخ رہے ہیں، بی جے پی حکومت کی جانب سے ۲۰۱۹ میںجموں کشمیر کی دفعہ ۳۷۰کو منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دئے۔
بلاول بھٹو زرداری اور ایس جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے قوانین اور چارٹر کی پاسداری کرتے ہوئے دو طرفہ تنازعات کا تذکرہ نہیں کیا اور نہ ہی ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر میں ایک شق موجود ہے جو رکن ممالک کو تنظیم کے اجلاسوں میں دو طرفہ تنازعات کو موضوع بنانے سے روکتی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے خطے کو درپیش چیلنجز اور شنگھائی تعاون تنظیم کی توسیع پر بات کی۔
شنکر نے ایس سی او کی میٹنگ کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمرقند میں۱۵؍ اور۱۶ ستمبر کو مجوزہ ایس سی او سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے نقطہ نظر سے اسے مزید مفید قرار دیا۔ بعد ازاں جے شنکر نے قزاقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایک نتیجہ خیز ایس سی او کی میٹنگ کے بعد تاشقند سے روانگی۔ انھوں آگے لکھا کہ ازبک، تاجک، کرغیز اور قازق ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں نے بھارت،وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے عمل کو مزید آگے بڑھایا اس کے علاوہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ موقع پر ہونے والی بات چیت بھی کافی مفید رہی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ نے تنظیم کے قیام کے۲۰ سال بعد اسے درپیش اہم مسائل پر غور کیا جن میں اس کی رکنیت میں توسیع، ایس سی او سیکرٹریٹ کے میکانزم میں بہتری اور عالمی اقتصادی اور سیاسی پیش رفت اور رکن ممالک کے لیے چیلنجز شامل تھے۔
وزرائے خارجہ نے سماجی و اقتصادی تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز کی توثیق کرنے والے۱۶ فیصلوں پر دستخط کیے اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کو مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ موقف اپنایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلائٹ لیفٹیننٹ ادویتیا بال کی آخری رسومات میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

Next Post

بونیار میں خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بونیار میں خاتون کرنٹ لگنے سے ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.