بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ہنگامہ آرائی کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-29
in تازہ تریں
A A
چھ اراکین نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

نئی دہلی/29 جولائی
راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کو مسلسل نویں روزمہنگائی، اگنی پتھ اسکیم اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کے مسائل پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔
اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے اپنے اپنے موقف پر قائم رہنے کی وجہ سے18 جولائی سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں اب تک ایک دن بھی بہتر طریقے سے کارروائی نہیں ہوسکی۔
پریزائڈنگ ڈپٹی چیرمین سسمیت پاترا نے صبح التوا کے بعد وقفہ سوالات شروع کرنے کی کوشش کی اسی وقت اپوزیشن ارکان ایوان کے بیچ میں آئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور بولنا شروع کر دیا۔ اگرچہ پریزائیڈنگ افسر نے وقفہ سوالات شروع کرنے کے لیے متعدد اپیلیں کیں لیکن ہنگامہ جاری رہا جس کی وجہ سے انہوں نے ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کر دی۔
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے صبح قانون سازی کے دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد کارروائی شروع کرتے ہوئے ارکان کو بتایا کہ کانگریس کے دیپندر ہڈا، رنجیت رنجن، کے سی وینوگوپال اور ونے وشوام اور کچھ دیگر ارکان نے رول 267 کے تحت اگنی پتھ اسکیم، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت جیسے مسائل پر فوری بحث کرانے کے لیے نوٹس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی کے معاملے پر آئندہ ہفتے ایوان میں بحث کرائی جائے گی ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نوٹس میں دئے گئے دیگرمدوں پر بھی ارکان اپنی بات رکھ سکتے ہیں لیکن ابھی وقفہ صفرکی کارروائی مقررہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نے تمام نوٹسز مسترد کر دیے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور بحال

Next Post

صرف یہ ایک بات مان لیجئے!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

صرف یہ ایک بات مان لیجئے!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.