بدھ, نومبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قرار داد پاس ہو گئی ……. اب آگے؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2026-09-29
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

                چلئے جی، اسمبلی……. جموں کشمیر کی اسمبلی میں ریاستی درجے کی بحالی کے حق میں پیش کی گئی قرارداد پاس ہوگئی ہے۔ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ قرارداد اچھے نمبروں سے پاس ہوئی۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ قرارداد نے سخت محنت  اور پڑھائی کی تھی، اسی لئے تو اسمبلی میں پاس ہوئی۔ اگر اس نے محنت نہ کی ہوتی تو یقینا پاس نہ ہوتی، فیل ہوتی……. جیسے وہ سب فیل ہوتے ہیں جو محنت نہیں کرتے ہیں۔کہنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرارداد پاس ہونے کی خوشی میں نیشنل کانفرنس بہت خوش ہے اور وہ خوشی کے اس موقع پر خوشیاں منا رہی ہے……. نوائے صبح کمپلیکس میں چائے قہوے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور لوگ وہاں ’مبارکس‘ بھی جا رہے ہیں۔خیر! ہم تو ’مبارکس‘ نہیں جائیں گے، لیکن مبارکباد ضرور دیں گے……. اس ایک چھوٹے سوال کے ساتھ کہ اب آگے کیا؟قرارداد کو اسمبلی میں پاس کرانا تو ٹھیک ہے، لیکن اب آگے کیا……. کیا قرارداد پاس ہونے سے ریاستی درجے کی بحالی ممکن ہے……. کیا اس سے وہ ’موزوں‘ اور ’مناسب وقت‘ وقت سے پہلے آئے گا؟ایسا ہم اس لئے پوچھ رہے ہیں کہ……. کہ ہم ڈر رہے ہیں۔ ہم اس لئے ڈر رہے ہیں کیونکہ ہمیں ڈرایا گیا……. ہمیں ایل او پی شرما صاحب کی باتوں نے ڈرایا ہے کہ……. کہ ان باتوں میں شرما صاحب صاف کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ اسمبلی میں یہ قرارداد لا کر ریاستی درجے کی بحالی کے عمل یا امکان کو سبوتاژ کر رہے ہیں یا ایسی کوشش کر رہے ہیں۔شرما جی جس انداز میں بول رہے ہیں، ہمیں تو اس سے دو باتیں سمجھ آگئیں……. پہلی بات یہ کہ شرما جی ایسے کہہ رہے تھے، گویا ریاستی درجہ بس بحال ہونے ہی والا تھا کہ اسمبلی کی یہ کم بخت قرارداد حائل ہو گئی اور……. اور دوسری بات یہ کہ ہمیں لگا کہ شرما جی ہمیں کہہ رہے ہیں……. یہ کہہ رہے ہیں کہ جناب! اب بھول جائیے ریاستی درجے کی بحالی کے خواب کو، بھول جائیے کہ……. کہ اسمبلی میں اس کے حق میں قرارداد لا کر، اسے منظور کرکے اصل میں اس کے ہونے کے……. اس کے بحال ہونے کے امکانات کو تقریباً تقریباً ختم کردیا گیا ہے……. دفن کردیا گیا ہے۔اور شاید یہی خوف اور ڈر ہمارے من میں گھر کر گیا ہے اور اسی لئے ہم این سی والوں کو ’مبارکس‘ نہیں جا رہے ہیں……. بالکل بھی نہیں جا رہے ہیں۔

ہے نا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ

لاشوں پر سیاست !

لداخ اور ہم

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الطاف بخاری کے الزامات

Next Post

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لاشوں پر سیاست !

2026-11-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ اور ہم

2026-11-17
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ہم بے روزگاری میں تو آگے ہیں! 

2026-11-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ رشک ہے اور نہ حسد

2026-11-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ الزام تراشیاں کسی کام کیں نہیں

2026-11-13
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ گھنٹہ گھرہے تاج محل نہیں!

2026-11-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ٹریفک پولیس یا مارل پولیس!

2026-11-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

واہ رے سیاست واہ….

2026-11-10
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.