بدھ, نومبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-27
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

واشنگٹن، 26 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ایک ہفتے کے لیے دوبارہ کھولنے کی تہران کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور وہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد نئے حملوں پر غور کر رہے ہیں، یہ بات وال اسٹریٹ جرنل نے ہفتے کے روز امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کی۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کے روز کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے سات روزہ منصوبہ امریکہ کو پیش کیا ہے۔
جرنل کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کو شک ہے کہ ایران ان کی شرائط مان لے گا اور انہوں نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ نئے حملے ممکن ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے ایران اور ثالثوں سے یہ بھی کہا ہے کہ صدر بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
اس سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نقشہ پوسٹ کیا تھا اور اسے "ٹرمپ اسٹریٹ” کا نام دیا تھا۔ ستمبر کے اوائل میں، مسٹر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر اپنے نام رکھنے کی تجویز پیش کی اور دعویٰ کیا کہ اب آبی گزرگاہ پر امریکہ کا کنٹرول ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک نقشہ بھی جاری کیا تھا جس میں آبنائے ہرمز کو "ٹرمپ سٹریٹ” کا نام دیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں اہداف پر حملے کیے تھے جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کی تھی۔ جون کے وسط میں، ایران اور امریکہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد لڑائی کو روکنا تھا، لیکن اس کے فوراً بعد انھوں نے دوبارہ حملے شروع کر دیے۔
یہ تنازعہ حل طلب رہتا ہے اور کبھی کبھار لڑائی دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔ تاہم، امریکہ نے ایران کے لیے مزید اقتصادی مشکلات پیدا کرکے تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش میں اسلامی جمہوریہ پر اپنا اقتصادی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

Next Post

انتخابی کمیشن کو فارم 6 میں تبدیلی کا اختیار نہیں: کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

2026-11-18
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

2026-11-18
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
عالمی خبریں

بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

2026-11-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک

2026-11-18
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

2026-11-12
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

2026-11-12
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

2026-11-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

2026-11-12
Next Post

انتخابی کمیشن کو فارم 6 میں تبدیلی کا اختیار نہیں: کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.