جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in عالمی خبریں
A A
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

نیویارک، 23 ستمبر (یو این آئی) جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ نے،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ، شمالی کوریا کے ساتھ امن و تعاون پر زور دیا اور بات چیت اور پُرامن بقائے باہمی کی بحالی کی تجویز پیش کی ہے۔
لی نے جزیرہ نما کوریا میں پرامن بقائے باہمی کے لیے تین "ابتدائی خاکے” پیش کیے ہیں۔ یہ خاکے، اختلافات کے مقابل ‘احترامِ باہمی’، بحران کےدوران باہمی تنازعات کو غیر ضروری بنا سکنے کے اہل انتظامی طریقہ کار کے ذریعے ‘مستحکم بقائے باہمی’ اور، شمال مشرقی ایشیا اور اس سے آگے تک امن کے فروغ کی ضامن، ‘ذمہ دارانہ بقائے باہمی’ کی تجاویز پر مبنی ہیں۔
لی نے کہا ہے کہ سیول بین الاقوامی میدان میں شمال کا احترام جاری رکھے گا ۔ علاوہ ازیں صحت عامہ، آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی بحران جیسے شعبوں میں بھی تعاون کی کوشش میں رہے گا۔
انہوں نے ، شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان طویل عرصے سے تعطل کے شکار مذاکرات کے دوبارہ اور بلا تاخیر آغاز کی امید کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ہم ، جزیرہ نما کوریا پر جنگ کے خاتمے کے خواہش مند فریقین کے درمیان بات چیت کی خاطر ضروری زمین تیار کریں گے۔
لی نے کہا ہے کہ یہ عمل شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل صلاحیتوں میں پیشرفت کو روکنے سے شروع ہو گا۔ اس کے بعد درمیانی مدّت کی جوہری کارروائیوں میں کمی کی جائے گی اور بالآخر جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا۔
صدر لی نے بین الاقوامی فیصلہ سازی عمل میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی اصل قدر رپورٹوں یا اعلانات میں نہیں اسلحے کی آوازوں کی بجائے بچوں کی ہنسی میں ، نوجوانوں میں آموخت کے رجحان میں ، کام کرنے اور نئے امتحانوں سے نمٹنے کے مواقع کے حصول میں ہے۔
عالمی توانائی کی رسدی زنجیروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے لی نے خبردار کیا ہےکہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کی ناکہ بندیوں کے حوالے سے توانائی اور رسد کے اہم راستوں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے نتائج دنیا بھر کے لوگوں کے لیے سنگین ہو سکتے ہیں۔
آزادانہ بحری سیروسفر اور محفوظ آمدورفت کو بین الاقوامی قانون کے تحت ‘حقوق’ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہےکہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے اور عملے کی حفاظت کو لاحق خطرات کو "کسی بھی حالت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا”۔
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ سیئول، رکاوٹوں کو عالمی معیشت اور معاش کے لیےسنگین خطرے میں تبدیل ہونے سے روکنے کی خاطر، بین الاقوامی توانائی ایجنسی جیسے اداروں کی وساطت سے توانائی کی رسدی زنجیروں پر تعاون کو مضبوط کرے گا ۔ انہوں نے، عالمی عوامی اشیاء کی فراہمی کی صلاحیت اور خواہش کے حامل ممالک سے بھی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنگین ایندھن قلت کی صورت میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 1000 پاکستانی روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا اندیشہ

Next Post

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا مشترکہ اعلامیے مسترد

2026-09-24
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان
عالمی خبریں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

2026-09-24
’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی الحال اضافہ نہیں ‘
عالمی خبریں

سنگین ایندھن قلت کی صورت میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت 1000 پاکستانی روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا اندیشہ

2026-09-24
تاکائیچی کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کو ’فوری ضرورت‘ قرار
عالمی خبریں

تاکائیچی کا سلامتی کونسل میں اصلاحات کو ’فوری ضرورت‘ قرار

2026-09-24
عالمی خبریں

اسرائیل کا خان یونس میں حماس کے مالیاتی شعبے کے سربراہ محمد ابو علوان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

2026-09-24
عالمی خبریں

ٹرمپ نے برطانیہ کے اینڈی برنہم کی تعریف کی، لیکن چاگوس جزائر معاہدے پر شدید تنقید

2026-09-24
عالمی خبریں

پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی:فلسطین

2026-09-24
عالمی خبریں

ٹرمپ کی ’مکمل تباہی‘ کی دھمکی بین الاقوامی جرائم کا اعتراف :ایران

2026-09-24
Next Post
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر یوکرین کا امریکہ کے ساتھ اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.