جمعرات, نومبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کی ’مکمل تباہی‘ کی دھمکی بین الاقوامی جرائم کا اعتراف :ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-24
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

نیویارک، 23 ستمبر (یو این آئی) ایران نے بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ’’اسلامی جمہوریہ ایران کو مکمل طور پر تباہ‘‘ کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’’مکمل طور پر غیر قانونی‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کے لیے استعمال کرنا واشنگٹن کی جانب سے بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کا اعتراف ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے ٹرمپ کے خطاب کو بھی ’’بار بار دہرائے گئے دعووں اور الزامات‘‘ کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات اختیار کے بجائے ’’مایوسی‘‘ کی عکاسی کرتے ہیں۔
بقائی نے اعلیٰ سطحی سفارتی ہفتے کے پہلے روز کے بعد ایرانی خبر رساں ادارے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ان میں سے ایک نکتہ امریکی صدر کی تقریر تھی۔ یہ بات اس لیے قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات دہرائے گئے دعوے اور الزامات تھے، اور یہاں بھی بہت سے ممالک کے سفارت کاروں اور وفود کا حقیقی تاثر یہی تھا کہ یہ بیانات اختیار کے نہیں بلکہ مایوسی کے اظہار تھے۔‘‘
ان کا یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جس میں امریکی صدر نے تہران کو ایک سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے سامنے یا تو ایسا معاہدہ کرنے کا راستہ ہے جس سے وہ دوبارہ تعمیر نو کرسکے، یا پھر اسے تباہی کا سامنا کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا، ’’کیا ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ ہوگا جو اسے دوبارہ تعمیر ہونے اور اس سے کہیں زیادہ بڑا ملک بننے کی اجازت دے گا؟ یا میں اسلامی جمہوریہ کو مکمل طور پر تباہ کردوں اور یہ کام تیزی سے کروں؟‘‘
بقائی نے اس دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے ٹرمپ پر بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے سب سے بڑے سفارتی فورم کو کسی دوسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا، ’’اقوام متحدہ جنرل اسمبلی، جو سب سے بڑی بین الاقوامی اسمبلی ہے، کو ایسے بیانات دینے کا اسٹیج بنانا جو مکمل طور پر غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون اور سفارتی روایات کے خلاف ہوں، اختیار کی علامت نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’کسی ملک کو فوجی حملے کی دھمکی دینا، یہ سب موجودہ امریکی حکمران ادارے کی نوعیت کا اعتراف اور بین الاقوامی جرائم کے ارتکاب کا اعتراف ہے۔‘‘
دوسری جانب ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دیگر ممالک سے تہران پر اقتصادی دباؤ ڈالنے میں واشنگٹن کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔
ٹرمپ نے کہا، ’’میں تمام ممالک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایران کی مکمل اقتصادی تنہائی نافذ کرنے میں ہمارا ساتھ دیں، جب تک وہ تجارتی بحری جہازوں پر اپنے حملے بند نہیں کرتا، اپنی جوہری عزائم سے دستبردار نہیں ہوتا اور دہشت گردی کی حمایت ختم نہیں کرتا۔‘‘
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ گزشتہ امریکی فوجی کارروائیوں نے ایران کے جوہری پروگرام اور فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جن میں بحریہ، فضائیہ، رڈار نظام، فضائی دفاعی آلات اور میزائل و ڈرون تیار کرنے کی صلاحیت شامل ہیں۔
بقائی نے اس سوال کا بھی جواب دیا کہ ٹرمپ کی تقریر کے دوران ایرانی وفد نے جنرل اسمبلی کا اجلاس مکمل طور پر چھوڑ کیوں نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سفارتی سطح پر ایران کی نمائندگی کی، جبکہ ایران کے اقوام متحدہ مشن کا ایک سفارت کار کارروائی کی پیروی کے لیے اجلاس ہال میں موجود رہا۔
بقائی نے کہا، ’’اس بارے میں بات ہوئی ہے کہ ایرانی وفد مکمل طور پر اجلاس سے باہر کیوں نہیں گیا۔ سفارت کاروں کے لیے ایران کی نشست مقدس ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’اقوام متحدہ جنرل اسمبلی جیسے مقام پر ایران کی نشست ہمارا مضبوط مورچہ ہے، اور یقیناً اگر دوسروں کی سخت اور نامناسب باتوں کی وجہ سے ہم اس مورچے کو چھوڑ دیتے تو ہم اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر پاتے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بچپن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے: وِپراج نگم

Next Post

پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی:فلسطین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ ایران تنازع کو ‘کبھی ختم نہ ہونے والی جنگ’ نہیں بننے دیں گے: جے ڈی وینس

2026-11-18
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران جنگ کے معاشی اثرات کی تلافی کے لیے ہر ایک امریکی خاندان کو 1700 ڈالر کے چیک دینے کی تجویز

2026-11-18
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
عالمی خبریں

بحرین کا متعدد ایرانی فضائی حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

2026-11-18
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
عالمی خبریں

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں 17 افراد ہلاک

2026-11-18
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

2026-11-12
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

2026-11-12
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

2026-11-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

2026-11-12
Next Post

پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی:فلسطین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.