اتوار, ستمبر 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

پی وی سندھو کی نظریں اپنے پہلے طلائی تمغے پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-20
in کھیل
A A
پی وی سندھو کی نظریں اپنے پہلے طلائی تمغے پر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین گیمز سے قبل رشبھ پنت نے ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی

بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان

آئچی-ناگویا، 19 ستمبر (یو این آئی) دو بار کی اولمپک تمغہ فاتح پی وی سندھو، موجودہ مردوں کی ڈبلز چیمپئن ستوک سائراج رینکی ریڈی-چراغ شیٹی اور پیرس 2024 اولمپکس کے سیمی فائنلسٹ لکشیا سین سمیت 20 رکنی ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں حصہ لے گی۔ ہندوستانی کھلاڑی سات مقابلوں میں تمغوں کے لیے میدان میں اتریں گے، جن میں مردوں اور خواتین کے دو ٹیم مقابلے اور پانچ انفرادی مقابلے شامل ہیں۔
ایشین گیمز کے تمام بیڈمنٹن مقابلے آئچی کے ایچینومیا سٹی میونسپل جمنازیم میں ہوں گے۔ مردوں کی ٹیم میں لکشیا سین، آیوش شیٹی، ایچ ایس پرنائے، کدامبی سری کانت، ترون منّے پلی، ستوک سائراج رینکی ریڈی، چراغ شیٹی، ہری ہرن امساکرونن، ایم آر ارجن اور دھرو کپیلا شامل ہیں۔ خواتین کی ٹیم میں پی وی سندھو، اُنّتی ہڈا، دیویکا سہگ، تنوی شرما، ایشورانی بروا، ٹریسا جولی، گایتری گوپی چند پلیلا، کوی پریا سیلوَم، سمرن سنگھی اور تنیشا کراستو شامل ہیں۔
انفرادی مقابلوں میں مردوں کے سنگلز میں لکشیا سین اور آیوش شیٹی، خواتین کے سنگلز میں پی وی سندھو اور اُنّتی ہڈا حصہ لیں گی۔ مردوں کے ڈبلز میں ستوک سائراج رینکی ریڈی-چراغ شیٹی اور ہری ہرن امساکرونن-ایم آر ارجن، خواتین کے ڈبلز میں ٹریسا جولی-گایتری گوپی چند اور کوی پریا سیلوَم-سمرن سنگھی، جبکہ مکسڈ ڈبلز میں دھرو کپیلا-تنیشا کراستو کی جوڑی میدان میں ہوگی۔
ہندوستانی مردوں کی ٹیم میں زیادہ تر وہی کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے 2026 کے آغاز میں تھامس کپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ دو بار ایشین گیمز کا تمغہ جیتنے والی سندھو کی نظریں اب اپنے پہلے طلائی تمغے پر ہوں گی۔ انہوں نے 2018 میں خواتین کے سنگلز میں چاندی اور 2014 میں خواتین کی ٹیم کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ نوجوان کھلاڑیوں تنوی شرما، اُنّتی ہڈا اور دیویکا سہگ کی کارکردگی پر بھی توجہ رہے گی، جنہوں نے رواں سال بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور میں عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیجندر پال سنگھ تور کی جگہ پون سہراوت بنے ہندوستان کے پرچم بردار

Next Post

بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین گیمز سے قبل رشبھ پنت نے ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی
کھیل

ایشین گیمز سے قبل رشبھ پنت نے ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی

2026-09-20
بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان
کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان

2026-09-20
کھیل

تیجندر پال سنگھ تور کی جگہ پون سہراوت بنے ہندوستان کے پرچم بردار

2026-09-20
کھیل

افغانستان کے خلاف ٹیسٹ کے لیے ہردوئے اور ذاکر علی کی بنگلہ دیش ٹیم میں واپسی

2026-09-20
کھیل

رونالڈو پرتگال کے ساتھ برقرار، نیشنز لیگ ٹیم میں شامل

2026-09-20
کھیل

منو بھاکر اور کبڈی اسٹار پون سہراوت نے افتتاحی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی

2026-09-20
جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
کھیل

جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل کرکے تاریخ رقم کردی

2026-09-19
کونسی نے ٹیک بال خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ڈبلز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں داخل
کھیل

کونسی نے ٹیک بال خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ڈبلز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں داخل

2026-09-19
Next Post
بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان

بنگلہ دیش کے خلاف ’پرفیکٹ 10‘ کے لیے میدان میں اترے گا ہندوستان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.