جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-18
in قومی خبریں
A A
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع

نئی دہلی، 17 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا میں سپلائی چین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ہندوستان عالمی کمپنیوں کے لیے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا مقام ثابت ہو سکتا ہے مسٹر مودی نے یہاں یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج دنیا ایک ایسی سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کی جگہ کی تلاش میں ہے جو قابل بھروسہ ہو۔ ہندوستان وہ متبادل بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر وہ قدم اٹھا رہا ہے جو ہمیں سیمی کنڈکٹر صنعت کے لیے ایک پسندیدہ جگہ بناتا ہے۔ کچھ سال پہلے ہی ملک کے آئین کو 75 سال ہوئے ہیں۔ ایسا ملک جب ایک اہم صنعت میں آگے بڑھتا ہے تو اس سے پوری دنیا کی سپلائی چین کو طاقت ملتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا، "آج جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے تب تو اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے۔ ہندوستان میں ہو رہی اس ترقی کو ہمیں اس وسیع نقطہ نظر سے بھی دیکھنا ہے۔” انہوں نے کانفرنس میں حصہ لے رہے ملک و بیرون ملک کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ ملک میں اس صنعت کے لیے صلاحیتوں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ پچھلے چار سال میں 70 ہزار چپ ڈیزائن انجینئروں کو تربیت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹروں کے انتظام میں ایک بڑا چیلنج توانائی کا انتظام ہے۔ ان چیلنجوں کے درمیان دنیا کو مینوفیکچرنگ کے لیے نئی اور قابل بھروسہ جگہوں کی بھی ضرورت سب سے زیادہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستان اس کے لیے خود کو مسلسل تیار کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا کے سامنے ایک بڑاچیلنج توانائی کا تحفظ بھی ہے۔ جیسے جیسے اے آئی کی مانگ بڑھ رہی ہے، ڈیٹا سینٹروں کے لیے توانائی سکیورٹی کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ ڈیٹا سینٹروں کو بھاری مقدار میں توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے پورا کرنے کے لیے توانائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا
قومی خبریں

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

2026-09-18
جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع
قومی خبریں

جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع

2026-09-18
نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا
قومی خبریں

نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا

2026-09-18
قومی خبریں

ماچس دینے سے انکار پر چاقو گھونپ کر نوجوان کا قتل، ایک زخمی؛ 3 ملزمان گرفتار

2026-09-18
قومی خبریں

مودی حکومت کے وزراء کی چنتن یا ‘چنتا’ میٹنگ : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

اسٹیل صنعت کی مضبوطی کے لیے جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل اسٹیل کے استعمال کا جائزہ

2026-09-18
قومی خبریں

دھامی حکومت نے اڈانی کے لیے ٹینڈر کی 86 میں سے 84 شرطیں بدلیں : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

یوتھ کانگریس نے روزگار کی مانگ کرتے ہوئے شروع کی – میری ڈگری کا کیا- مہم

2026-09-18

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.