جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-18
in قومی خبریں
A A
جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

سلی گڑی، 17 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور بھوٹان کے وزیر خارجہ و خارجہ تجارت ڈی این دھونگ ییل جمعرات کو جاری اعلیٰ سطحی دوطرفہ روابط کے سلسلے میں بھوٹان کے شہر پارو پہنچ گئے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر کی بھوٹان کے بادشاہ سے شاہی ملاقات اور وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے ڈاکٹر جے شنکر اور لیونپو ڈی این دھونگ ییل نے بدھ کو 3 بڑے دوطرفہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی مشترکہ طور پر افتتاحی تقریبات میں شرکت کی، جو ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان طویل عرصے سے جاری ترقیاتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔
تھمپو میں بہندوستانی سفارتخانے کے مطابق دونوں وزرا نے گاسا میں 500 کلوواٹ کے لُنانا پن بجلی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے، مونگار میں 65 بستروں پر مشتمل گیالٹسون جیٹسن پیما مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا افتتاح کرنے اور سامدرپ جونگکھار میں 80 میٹر طویل جگن ناتھن پل کا افتتاح کرنے کی تقریبات میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔
لُنانا پن بجلی منصوبے کا مقصد بھوٹان کی ان باقی آبادیوں کو بجلی فراہم کرنا ہے جہاں اب تک بجلی نہیں پہنچی۔ ہندوستانی سفارتخانے نے اس منصوبے کو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری توانائی تعاون میں ایک اور اہم سنگِ میل قرار دیا۔ یہ تعاون 1967 میں تھمپو میں بھوٹان کے پہلے پن بجلی گھر، جنگشینا، سے شروع ہوا تھا۔
مونگار میں گیالٹسون جیٹسن پیما مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ 65 بستروں کا خصوصی طبی مرکز ہے، جس کا مقصد مشرقی بھوٹان میں معیاری اور خصوصی زچگی و بچوں کی صحت کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے۔
بھوٹان-ہندوستان دوستی کے فریم ورک کے تحت پروجیکٹ دانتک کے ذریعے تعمیر کیا گیا جگن ناتھن پل مشرقی بھوٹان میں تراشی گانگ اور سامدرپ جونگکھار کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
تینوں منصوبے توانائی، صحت اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کے شعبوں سے متعلق ہیں اور بھارت و بھوٹان کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کے وسیع دائرہ کار کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر جے شنکر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد بھارت اور بھوٹان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا

Next Post

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

2026-09-18
ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا
قومی خبریں

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

2026-09-18
نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا
قومی خبریں

نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا

2026-09-18
قومی خبریں

ماچس دینے سے انکار پر چاقو گھونپ کر نوجوان کا قتل، ایک زخمی؛ 3 ملزمان گرفتار

2026-09-18
قومی خبریں

مودی حکومت کے وزراء کی چنتن یا ‘چنتا’ میٹنگ : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

اسٹیل صنعت کی مضبوطی کے لیے جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل اسٹیل کے استعمال کا جائزہ

2026-09-18
قومی خبریں

دھامی حکومت نے اڈانی کے لیے ٹینڈر کی 86 میں سے 84 شرطیں بدلیں : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

یوتھ کانگریس نے روزگار کی مانگ کرتے ہوئے شروع کی – میری ڈگری کا کیا- مہم

2026-09-18
Next Post
ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.