جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in قومی خبریں
A A
نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مہر لگا دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

نئی دہلی، 16 ستمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کو اپنی حتمی منظوری دے دی ہے۔ دونوں ممالک نے اپریل 2026ء میں اس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ اس تاریخی معاہدے سے نیوزی لینڈ کے عوام کے لیے روزگار اور آمدنی میں اضافہ ہوگا، نیز وہاں کی مصنوعات کے لیے 1.4 ارب ہندوستانی صارفین تک رسائی کے راستے کھلیں گے۔
مسٹر لکسن نے لکھا کہ لوگوں کا ماننا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ ممکن نہیں ہے، لیکن ان کی پارٹی نے اپنے پہلے ہی دورِ حکومت میں اسے عملی جامہ پہنا دکھایا۔ اس معاہدے سے ہندوستان کے ٹیکسٹائل، چمڑے، جوتوں، انجینئرنگ اور فوڈ پروسیسنگ جیسے شعبوں کے لیے برآمدات بڑھانے کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس کے علاوہ، نیوزی لینڈ کو ہندوستان میں وائن برآمد کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ ہندوستان سے وہاں وسکی، رم اور جن جیسی مصنوعات بھیجی جا سکیں گی۔ ادویات کی دو طرفہ تجارت، زرعی شراکت داری، آیوش مصنوعات کی تسلیم شدگی اور بودھک سمپدا کے تحفظ کا بھی اس میں نظام موجود ہے۔
ہندوستانی کسانوں، دیہی معیشت اور ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے ڈائری اور اہم زرعی مصنوعات جیسے کافی، دودھ، کریم، پنیر، دہی، پیاز، چینی، مصالحے، خوردنی تیل اور ربڑ کو اس معاہدے کی پہنچ سے باہر رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ہندوستان کی سروس انڈسٹری کو اپنے ہاں وسیع رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت 118 شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں کمپیوٹر سروسز، آڈیو ویژول، مواصلات، تعمیرات اور سیاحت شامل ہیں۔
اس معاہدے میں ہندوستان کی جانب سے 139 ذیلی شعبوں میں "موسٹ فیورڈ نیشن” کی وابستگی کا اعادہ کیا گیا ہے۔ مزید برآں، نیوزی لینڈ نے ہندوستانی طلبہ کو تعلیم کی تکمیل کے بعد بغیر کسی تعداد کی حد کے وہاں کام کرنے کے ویزے اور مواقع فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

70 فی صد ہندوستانی شہری 58 سال کی عمر سے قبل ریٹائرمنٹ کے خواہاں: ایکسس میکس لائف سروے

Next Post

منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

جب سپلائی چین کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے، ہندوستان ہو سکتا ہے قابل بھروسہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کامقام : مودی

2026-09-18
ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا
قومی خبریں

ستیہ نکیتن حادثے کے متوفین کی تیرھویں سے پہلے مودی کی سالگرہ منانے پر آپ نے بی جے پی کو گھیرا

2026-09-18
جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع
قومی خبریں

جے شنکر بھوٹان کے دورے پر پارو پہنچ گئے، شاہی ملاقات متوقع

2026-09-18
نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا
قومی خبریں

نبین نے مودی کو دی سالگرہ کی مبارکباد، قوم کی خدمت اورمحنت ولگن کا مترادف بتایا

2026-09-18
قومی خبریں

ماچس دینے سے انکار پر چاقو گھونپ کر نوجوان کا قتل، ایک زخمی؛ 3 ملزمان گرفتار

2026-09-18
قومی خبریں

مودی حکومت کے وزراء کی چنتن یا ‘چنتا’ میٹنگ : کانگریس

2026-09-18
قومی خبریں

اسٹیل صنعت کی مضبوطی کے لیے جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل اسٹیل کے استعمال کا جائزہ

2026-09-18
قومی خبریں

دھامی حکومت نے اڈانی کے لیے ٹینڈر کی 86 میں سے 84 شرطیں بدلیں : کانگریس

2026-09-18
Next Post
منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

منوہر لال نے جی 20 توانائی کی فراوانی سے متعلق وزارتی میٹنگ میں شرکت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.