جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

ساؤتھمپٹن، 16 ستمبر (یواین آئی) ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ 114 رنز کی شاندار اننگز اور جوس بٹلر کے 80 رنز کے بعد سونی بیکر کی قیادت میں گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے پہلے ٹی-20 مقابلے میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم انگلینڈ کے گیندبازی حملے کا سامنا نہ کرسکی اور 19 اوورز میں 135 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ دنیتھ ویلالاگے نے سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ داسن شاناکا نے 24، پاتھم نسانکا نے 12، کامل مشارا نے 10 اور کپتان چرتھ اسالنکا نے 10 رنز بنائے۔ ایشان ملنگا پانچ گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیام ڈاسن اور جیمی اوورٹن نے دو، دو وکٹیں لیں۔ جوس ٹنگ، ول جیکس اور عادل رشید نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو تیسرے اوور کی پہلی گیند پر اینیورین ڈونلڈ (12) کی شکل میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد کپتان ہیری بروک نے جوس بٹلر کے ساتھ جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 128 رنز کی شراکت قائم کرکے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔
13ویں اوور کی پہلی گیند پر ونیندو ہسرنگا نے سنچری کی جانب بڑھ رہے جوس بٹلر کو آؤٹ کردیا۔ بٹلر نے 44 گیندوں پر آٹھ چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے 80 رنز بنائے۔ اس کے بعد ٹام بینٹن 10 اور ول جیکس 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم بروک نے ایک سرا سنبھالے رکھا اور تیزی سے رنز بناتے رہے۔ انہوں نے 49 گیندوں پر 10 چوکے اور چھ چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 114 رنز بنائے، جس کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 254 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا، ایشان ملنگا، ونیندو ہسرنگا اور دنیتھ ویلالاگے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

Next Post

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
Next Post
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.