جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-17
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

نئی دہلی، 16 ستمبر (یواین آئی) ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے والے باکسرز کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کا براہ راست موقع ملے گا۔ انہیں قازقستان میں ہونے والی 2027 ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں براہ راست داخلہ دیا جائے گا، جو اولمپکس کے لیے پہلا کوالیفائنگ ایونٹ ہوگا۔
باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) نے لاس اینجلس اولمپکس کے لیے زیادہ سے زیادہ ہندوستانی باکسرز کو کوالیفائی کرانے کے مقصد سے تفصیلی سلیکشن پالیسی جاری کی ہے۔ اس میں ’ورلڈ باکسنگ‘ کے تیار کردہ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے منظور شدہ کوالیفکیشن نظام کی بنیاد پر چار مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ 2027 ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے بعد چین میں ایشیائی کوالیفائر اور 2028 میں اٹلی اور ہنگری میں دو عالمی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہوں گے۔
بی ایف آئی کے سرکلر کے مطابق 2026 ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے باکسرز کو متعلقہ ویٹ کیٹیگری میں مرکزی امیدوار کے طور پر منتخب کیا جائے گا، جبکہ 10ویں ایلیٹ نیشنل چیمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والے کو ریزرو امیدوار رکھا جائے گا۔ جن ویٹ کیٹیگریز میں ہندوستان نے ایشین گیمز میں کوئی تمغہ نہیں جیتا اور جو کیٹیگریز ایشین گیمز میں شامل نہیں تھیں، ان میں 10ویں ایلیٹ نیشنل چیمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والے کو مرکزی امیدوار منتخب کیا جائے گا۔
جو باکسر ورلڈ چیمپئن شپ میں کوٹا باؤٹ راؤنڈ تک پہنچیں گے لیکن کوٹا حاصل نہیں کرپائیں گے، انہیں ایشیائی کوالیفائر میں براہ راست داخلہ ملے گا۔ باقی مقامات نیشنل کوچنگ کیمپ میں شامل ایلیٹ باکسرز کے درمیان رینکنگ سلیکشن ٹرائلز کے ذریعے پُر کیے جائیں گے۔ 2028 کے دونوں عالمی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے لیے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کیا جائے گا۔
بی ایف آئی کے صدر اجے سنگھ نے کہا کہ یہ پالیسی باکسرز کو لاس اینجلس اولمپکس تک پہنچنے کے لیے واضح اور منظم راستہ فراہم کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔ نیشنل کوچنگ کیمپ میں 10ویں ایلیٹ نیشنل چیمپئن شپ کے تمغہ جیتنے والے، ایشین گیمز کے تمغہ جیتنے والے اور بی ایف آئی سلیکشن کمیٹی کے ضوابط کے تحت منتخب وائلڈ کارڈ باکسر شامل ہوں گے۔ غیر اولمپک ویٹ کیٹیگریز میں 10ویں ایلیٹ نیشنل چیمپئن شپ کے طلائی تمغہ جیتنے والے 2027 ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے مرکزی امیدوار اور چاندی کے تمغہ جیتنے والے ریزرو امیدوار ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

Next Post

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دور دراز گاؤں سے بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ تک: عاقب نبی کا صبر اور رفتار کشمیر کے لیے باعثِ فخر
کھیل

عاقب نبی اور مینک اگروال کا کاؤنٹی کرکٹ میں جلوہ، مکیش کمار کا ڈیبیو

2026-09-17
ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے
کھیل

ورلڈ کپ کی کامیابی نے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کا اعتماد بڑھایا: سیورڈ مارینے

2026-09-17
کھیل

ہیری بروک کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے ٹی-20 میں سری لنکا کو 119 رنز سے شکست دی

2026-09-17
کھیل

ٹی 20 بلے بازوں میں ابھیشیک دوسرے نمبر پر، ٹیسٹ گیندبازی میں رابنسن تیسرے نمبر پر

2026-09-17
کھیل

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

2026-09-17
کھیل

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2026 کے فنیشر میڈل کی رونمائی کی

2026-09-17
ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
Next Post

یوتھ فرسٹ میراتھن 20 ستمبر کو منعقد ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.