بدھ, ستمبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-16
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

آئیزول، 15 ستمبر (یو این آئی) کھیل کی مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے آئیزول کے دورے کے دوران میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا۔ دورے کا مقصد کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا اور شمال مشرقی خطے کے کھیلوں کے ٹیلنٹ کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنا تھا۔
محترمہ کھڈسے نے میزورم حکومت کے وزیر مملکت برائے کھیل و نوجوان خدمات پُو لالننگلووا ہمار سے ملاقات کی اور ریاست میں کھیلوں کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ بات چیت میں مرکز و ریاست کے درمیان تال میل، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیلنٹ کو نکھارنے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے پر توجہ دی گئی۔
انہوں نے آئیزول میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) مرکز کا دورہ بھی کیا، جہاں بنیادی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے سے بات چیت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی تربیت، مقابلوں کے تجربات اور ان کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اچھی کوچنگ، اسپورٹس سائنس، بحالی، غذائیت اور قومی و بین الاقوامی سطح پر مقابلوں کے مواقع کی اہمیت پر زور دیا۔
محترمہ کھڈسے نے کہا کہ میزورم نے خاص طور پر فٹ بال اور ہاکی میں کھیلوں کی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کھیلو انڈیا‘ سمیت سرکاری اقدامات اور سائی کی ادارہ جاتی معاونت نوجوان کھلاڑیوں کو زمینی سطح سے مسابقتی کھیلوں تک پہنچنے کے لیے بہتر راستہ فراہم کر رہی ہے۔ آئیزول کے سائی ٹریننگ سینٹر میں مصنوعی ہاکی ٹرف اور روشنی کی سہولت فراہم کرنے کا ’کھیلو انڈیا‘ منصوبہ بھی ریاست میں ہاکی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی سمت اہم قدم ہے۔
انہوں نے میزورم کی لالریمسیامی ہمارزوتے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی پہلی خاتون اولمپین اور ایشیائی کھیلوں کی تمغہ جیتنے والی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پہنچنے سے قبل تھینزول میں سائی اکیڈمی میں تربیت حاصل کی تھی اور انہیں ارجن ایوارڈ 2025 کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ رکشا کھڈسے نے کہا کہ حکومت کا مقصد ایسا مکمل کھیلوں کا نظام تیار کرنا ہے، جس میں بنیادی سہولیات کے ساتھ معیاری کوچنگ، اسپورٹس سائنس، بحالی، غذائیت اور باقاعدہ مقابلوں کے مواقع دستیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطہ اپنی مضبوط کھیل ثقافت اور بھرپور صلاحیت کے باعث ہندوستان کے کھیلوں کے سفر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کھلاڑیوں کے قریب سہولیات مضبوط کرنے، نوجوان ٹیلنٹ کے مواقع بڑھانے اور مرکز و ریاست کے مؤثر تال میل سے میزورم اور پورے شمال مشرق سے مزید کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

Next Post

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا
کھیل

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

2026-09-15
Next Post
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.