منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-15
in قومی خبریں
A A
ڈوٹا کے تین بار صدر رہے آدتیہ نارائن مشرا کی تنظیم کا کانگریس میں ضم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) دہلی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (ڈی یوٹی اے ) کے تین بار منتخب صدر رہے ڈاکٹر آدتیہ نارائن مشرا کی قیادت والے ‘ایکشن اینڈ ڈیولپمنٹ فار ایجوکیشن’ (اے اے ڈی) کا پیر کے روز کانگریس کی اساتذہ تنظیم انٹیک میں ضم ہو گیا اور ڈاکٹر مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو گئے۔
دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو، کانگریس کے دہلی انچارج قاضی نظام الدین اور کانگریس کے درج فہرست ذاتوں کے شعبے کے سربراہ نیز اتر پردیش کانگریس کے انچارج راجندر پال گوتم نے ڈاکٹر مشرا اور ان کے ساتھیوں کا کانگریس کا پٹکا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا۔ کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے سے تعلیم اور طلباء کے مسائل پر پارٹی کی جدوجہد کو مضبوطی ملے گی۔
دیویندر یادو نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مشرا تین بار ڈی یوٹی اے کے منتخب صدر رہے ہیں اور انہوں نے اساتذہ اور طلباء کی آواز کو مضبوطی سے اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے طلباء کو سمت دینے کی ضرورت ہے اور انہیں بہتر رہنمائی ملنے پر آنے والا مستقبل صحیح راستے پر آگے بڑھے گا۔
قاضی نظام الدین نے کہا کہ ڈاکٹر مشرا ایسے وقت میں کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں جب سرکاری پالیسیوں کے باعث تعلیمی نظام سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کا استحصال ہو رہا ہے اور کانگریس کو امید ہے کہ ڈاکٹر مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کی جدوجہد کو طاقت ملے گی۔
راجندر پال گوتم نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسر ڈاکٹر مشرا پر بہت اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام ختم ہو رہا ہے اور اسی وجہ سے لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی طلباء کے مسائل پر ‘چھاتروں کی گونج’ پروگرام کر رہے ہیں نیز ڈاکٹر مشرا اس لڑائی کو آگے لے جائیں گے۔
ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ ان کے تمام ساتھی ذمہ داری کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں اور آنے والے وقت میں یونیورسٹیوں، گلیوں اور ہر جگہ جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو جہاں لڑے گا، وہ اور ان کے ساتھی اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے نیز راہل گاندھی کی ہر جدوجہد میں ان کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پر مسلسل حملہ ہو رہا ہے، یونیورسٹیوں کی امدادی رقم 50 فیصد تک کم کر دی گئی ہے اور فیس مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ڈاکٹر مشرا پہلے کانگریس کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور آج پھر کانگریس میں واپس آ گئے ہیں۔ اس سے جڑے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ پیچھے نہیں دیکھتے بلکہ آگے کی سوچتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

Next Post

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘
قومی خبریں

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

2026-09-15
دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے
قومی خبریں

دہلی میٹرو ارپن مراکز نے 41 ٹن سے زیادہ پرانے کپڑے جمع کیے

2026-09-15
امت شاہ 12 اگست کو بھارت منڈپم میں بھارتیہ ویاپار مہوتسو 2026 کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

ہندوستانی زبانوں کے درمیان بات چیت اور قومی اتحاد کی اہم کڑی ہے ہندی: امت شاہ

2026-09-15
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہاسٹل میس واقعہ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیق اور بڑی سازش کیتفتیش کے لیے کمیٹی تشکیل دی

2026-09-15
قومی خبریں

ڈی یو ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر آدتیہ نارائن مشرا کے کانگریس میں شامل ہونے پر دیویندر نے کیا استقبال

2026-09-15
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
Next Post
’یاتری سفری اخراجات کا کم از کم۱۰فیصد جموں کشمیر کی مقامی مصنوعات پر خرچ کریں‘

مودی 17 ستمبر کو یشوبھومی میں سیمی کون انڈیا 2026 کے پانچویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.