سرینگر/۷ستمبر
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کو جموں و کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں مبینہ ’’وائٹ کالر‘‘ دہشت گردی کے ملزم عدیل مجید راتھر کی رہائش گاہ پر تلاشی لی۔ حکام نے یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ سال نومبر میں دہلی میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں کی گئی، جس میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور۲۰؍ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
این آئی اے کی تلاشی تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ حکام نے بتایا کہ کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
عدیل مجید راتھر کو گزشتہ سال۷ نومبر کو اتر پردیش کے سہارنپور سے سری نگر شہر میں مبینہ دھمکی آمیز پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ایک مبینہ ’’وائٹ کالر‘‘ دہشت گرد نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا تھا، جس میں کئی ڈاکٹروں کے مبینہ طور پر دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
راتھر کو دہلی کے لال قلعہ کے قریب۱۰ نومبر کو ہونے والے دھماکے سے تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔ایجنسیاں










