ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسمرتی مندھانا کی ریکارڈ سنچری اننگ سے ہندوستان ناک آؤٹ میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-05
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

دبئی،4ستمبر (یو این آئی) اوپنر سمرتی مندھانا کی 124 رن کی ریکارڈ سنچری اننگ کی بدولت ہندوستان نے خواتین ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو جمعرات کے روز یکطرفہ انداز میں 137 رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے پانچ وکٹ پر 193 رن کا بڑا اسکور بنانے کے بعد ہانگ کانگ کو 16.2 اوور میں محض 56 رن پر ڈھیر کر دیا۔
دیپتی شرما نے صرف نو رن دے کر تین وکٹیں حاصل کییں جبکہ نندنی شرما، شری چرنی اور پریما راوت کو دو دو وکٹ ملے۔ ہانگ کانگ نے 16ویں اوور میں تین وکٹ گنوائے۔ ہندوستانی ٹیم اس جیت کے ساتھ ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
اس سے پہلے مندھانا نے کمال کی اننگ کھیلی۔ اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی بلے باز بن گئی ہیں۔ ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ سنچریاں لگانے والی خاتون بین الاقوامی کرکٹر بن گئی ہیں۔
ہندوستان نے اپنی اننگ کا شاندار اختتام کرتے ہوئے 193 رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ اسمرتی مندھانا اس میچ کی بلا تنازعہ اسٹار رہیں اور انہوں نے بہترین کھیل دکھایا۔ انہوں نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 124 رن بنائے، جو ٹی-20 میں ان کا اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ ساتھ ہی، انہوں نے متالی راج کو پیچھے چھوڑ کر خواتین انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔ مندھانا نے 64 گیندوں کی اپنی سنچری اننگ میں 14 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ وہ آخری اوور میں رن آؤٹ ہوئیں۔
ہانگ کانگ کے لیے یہ میچ مشکل سے بھرا رہا؛ وہ صحیح لینتھ پر گیند بازی کرنے اور بلے بازوں پر دباؤ بنانے میں جدوجہد کرتے دکھائے دیے۔ کیچ چھوڑنے اور بہت زیادہ خراب گیندیں پھینکنے کے باوجود، وہ شروعات میں بچ گئے کیونکہ مندھانا اور شیفالی ورما نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا تھا۔ تاہم، پاور پلے ختم ہونے کے بعد مندھانا نے تیزی دکھائی اور پوری طرح سے اپنا دبدبہ بنا لیا۔
شفالی ورما نے 28، پرتیکا راول نے 10، رچا گھوش نے 11 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 10 رن کا تعاون دیا۔ ہانگ کانگ کی طرف سے مرینا لیمپلو نے دو وکٹ لیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

Next Post

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا
کھیل

ایشیائی کھیلوں میں چین کا 815 کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ حصہ لے گا

2026-09-05
انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی
کھیل

انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم نے ون ڈے میں آئرلینڈ کو چھ وکٹ سے شکست دے دی

2026-09-05
کھیل

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

2026-09-05
کھیل

پڈیکل اور سراج ساؤتھ زون کی ٹیم میں شامل

2026-09-05
کھیل

اے ایف سی انڈر-20 ایشین کپ کوالیفائر میں ہندوستان ازبکستان سے 0-4 سے ہارا، امیدیں برقرار

2026-09-05
کھیل

ایک ہفتے میں دو ہیٹ ٹرکس، ہنری کروکومب نے وسیم اکرم کے منفرد کلب میں جگہ بنا لی

2026-09-05
کھیل

کیٹلی کرکٹ آسٹریلیا کی ’نیشنل ڈیولپمنٹ لیڈ‘ مقرر

2026-09-05
کھیل

زویریف پانچ سیٹ میں جیتے، کئی سیڈ یافتہ مرد کھلاڑی یو ایس اوپن سے باہر

2026-09-05
Next Post

پاؤلا باڈوسا کو شکست دے کر کوکو گوف یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.