گال// سری لنکا نے اینجلو میتھیوز (35) اور دھننجے ڈی سلوا (30) کی شاندار اننگز کی بدولت منگل کو تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 176 رن بنالئے۔ سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین واپس جا چکی ہے لیکن پہلی اننگز میں پاکستان کو 231 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد وہ 323 رن کی سبقت حاصل کرکے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
سری لنکا کی دوسری اننگز میں پچ کی حرکتیں کھل کر سامنے آئیں، کچھ گیندوں میں اضافی باؤنس اور اسپن دیکھا گیا۔
یاسر شاہ، محمد نواز اور آغا سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اینجلو میتھیوز دوسری اننگز میں سری لنکا کے لیے سب سے زیادہ مثبت نظر آئے لیکن سلمان کی اضافی باؤنسی ڈلیوری سے پویلین لوٹ گئے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان دیموتھ کرونارتنے 27 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ ان کے ساتھ ڈی سلوا نے 30 رن بنائے ہیں۔ کرونارتنے اور ڈی سلوا، جو کمر میں تکلیف کے باعث چھٹے نمبر پر آئے، نے 59 رن کی پارٹنرشپ کرلی ہے۔