اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایئر انڈیا کا ڈروک ایئر سے معاہدہ، بھوٹان کے ساتھ بہتر ہوگا فضائی رابطہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in قومی خبریں
A A
ایئر انڈیا کا ڈروک ایئر سے معاہدہ، بھوٹان کے ساتھ بہتر ہوگا فضائی رابطہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) ٹاٹا گروپ کی ہوائی سروس کمپنی ایئر انڈیا نے بھوٹان کے ساتھ فضائی رابطہ مضبوط کرنے کے لیے وہاں کی سرکاری ہوائی سروس کمپنی ڈروک ایئر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
ایئر انڈیا نے بدھ کو بتایا کہ اس شراکت داری کا مقصد ہندستان، بھوٹان اور آگے کی منزلوں کے درمیان بلارکاوٹ سفر کی سہولت کو بہتر بنانا اور نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت مسافر ایئر انڈیا اور ڈروک ایئر کی پروازوں کو ملا کر ایک ہی ٹکٹ پر سفر کر سکیں گے۔ مسافروں کے سامان اور مسافروں کی منتقلی کا مربوط انتظام آخری منزل تک کیا جائے گا۔
یہ سہولت دہلی واقع اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے مرکز کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ ایئر انڈیا کے مسافر مختلف شہروں سے دہلی ہوتے ہوئے بھوٹان کے پارو تک آسانی سے سفر کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ بھوٹان کے اندر پارو سے بومتھنگ، گیلیفو اور یانفولا کے لیے بھی آسان رابطے دستیاب ہوں گے۔
وہیں، ڈروک ایئر کے مسافروں کو دہلی، گوہاٹی اور کولکاتا کے ذریعے ایئر انڈیا کے وسیع گھریلو نیٹ ورک تک براہ راست رسائی ملے گی۔ اس میں بنگلورو، ممبئی اور کوچی جیسے اہم شہر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسافر پیرس چارلس ڈی گال، کولمبو، نیوارک، فرینکفرٹ، نیویارک، لندن (ہیتھرو)، میلبورن، سان فرانسسکو، سڈنی، ٹورنٹو پیئرسن اور وینکوور جیسی اہم بین الاقوامی منزلوں تک بھی آسانی سے پہنچ سکیں گے۔
ایئر انڈیا کے چیف کمرشل افسر نِپُن اگروال نے کہا، ’’ڈروک ایئر کے ساتھ ہماری شراکت داری سارک خطے میں فضائی رابطہ مضبوط کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ ہم اس خطے کو اپنی توسیع شدہ گھریلو منڈی سمجھتے ہیں۔ بھوٹان اس خطے کا ایک اہم حصہ ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم اپنے مسافروں کے لیے بھوٹان تک آسان رسائی یقینی بنا پا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، ہم ڈروک ایئر کے مسافروں کا ایئر انڈیا کے وسیع گھریلو اور عالمی نیٹ ورک میں استقبال کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔‘‘
ڈروک ایئر کے چیف ایگزیکٹو افسر تانڈی وانگچُک نے کہا، ’’یہ شراکت داری ڈروک ایئر کے لیے ایک اہم کامیابی ہے، کیونکہ ہم اپنی عالمی رابطہ کاری کو مسلسل مضبوط کرنے اور اپنے مسافروں کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایئر انڈیا کے ساتھ اس انٹر لائن شراکت داری کے ذریعے ہمارے صارفین کو بلارکاوٹ سفر، اہم بین الاقوامی منڈیوں تک وسیع رسائی اور ہندستان اور اس سے آگے بہتر رابطے کا فائدہ ملے گا۔‘‘
اس شراکت داری سے سیاحت اور کاروباری سفر کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسافروں کو زیادہ رسائی، سہولت اور بہتر قیمت کا فائدہ ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

Next Post

نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.