جمعرات, اگست 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا سکریٹریٹ نے ترنمول کے 20 باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو نوٹس جاری کیا، نااہلی کی عرضیوں پر مانگا جواب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-27
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے

ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا

نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) لوک سبھا سکریٹریٹ نے دل بدل مخالف قانون کے تحت نااہلی کی عرضیوں پر ترنمول کانگریس کے 20 باغی اراکینِ پارلیمنٹ کو باضابطہ نوٹس جاری کیے ہیں ذرائع کے مطابق سکریٹریٹ نے اراکینِ پارلیمنٹ سے سات دنوں کے اندر جواب طلب کیا ہے  25 اگست کو جاری کیے گئے یہ نوٹس ترنمول کانگریس اور اس کے لوک سبھا اراکینِ پارلیمنٹ کے باغی دھڑے کے درمیان جاری سیاسی و قانونی تنازع میں کافی اہم ہیں ۔ باغی اراکینِ پارلیمنٹ پارٹی سے الگ ہو کر برسرِ اقتدار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے جڑ گئے ہیں۔
یہ پیش رفت ترنمول کانگریس کے لیڈر اور پارٹی کے جنرل سکریٹری ابھشیک بنرجی کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ مسٹر بنرجی نے باغی اراکینِ پارلیمنٹ کے خلاف 18 جون کو دی گئی نااہلی کی عرضیوں پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے ہو رہی تاخیر اور سستی کو چیلنج کیا تھا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کے نوٹس کے مطابق، اراکینِ پارلیمنٹ سے ‘لوک سبھا رکن (دل بدل کی بنیاد پر نااہلی) ضابطہ، 1985’ کے ضابطہ 7(3) کے تحت اپنی بات رکھنے کےلیئے کہا گیا ہے۔ یہ نوٹس اسی ضابطہ کے ضابطہ چھ کے تحت شروع ہوئی کارروائی میں جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے، "لوک سبھا اسپیکر کے غور و خوض کے لیے، اس خط کے ملنے کے سات دنوں کے اندر متعلقہ ضابطہ 7(3) کے تحت عرضی پر اپنی بات رکھیں ۔”
مسٹر بنرجی کی عرضیوں میں نامزد اراکینِ پارلیمنٹ کو یہ نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں ترنمول کے سینئر لیڈر سدیپ بندوپادھیائے اور کاکولی گھوش دستی دار کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹر سے سیاست داں بنے یوسف پٹھان اور دیگر شامل ہیں۔
تنازع کا بنیادی نقطہ باغی اراکینِ پارلیمنٹ کا وہ دعویٰ ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ تریپورہ کی ‘نیشنلسٹ سٹیزنز پارٹی آف انڈیا’ (این سی پی آئی) سے جڑے ایک الگ پارلیمانی دھڑے میں قانونی طور پر شامل ہو گئے ہیں اور این ڈی اے کے ساتھ آ گئے ہیں۔ وہیں، ترنمول کانگریس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ نے رضاکارانہ طور پر پارٹی کی رکنیت چھوڑ دی ہے، اس لیے آئین کے دسویں شیڈول کے تحت وہ نااہل ٹھہرتے ہیں۔
دسواں شیڈول (دل بدل مخالف قانون) طے شدہ حالات میں قانون سازوں اور اراکینِ پارلیمنٹ کو نااہل ٹھہرانے کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں وہ صورت حال بھی شامل ہے، جب کوئی رکن اس سیاسی جماعت کی رکنیت رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیتا ہے، جس کے ٹکٹ پر وہ انتخاب جیتا تھا۔ اس میں انضمام سے جڑے ضابطے بھی ہیں، جن کے تحت آئینی شرائط کو پورا کرنے پر انضمام کو نااہلی سے تحفظ ملتا ہے۔ اس لیے اسپیکر کے سامنے چل رہی اس کارروائی میں بنیادی سوال یہی رہے گا کہ باغی اراکینِ پارلیمنٹ کا یہ نیا اتحاد قانونی طور پر درست انضمام ہے یا ترنمول سے دل بدل۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اراکینِ پارلیمنٹ کو دل بدل کرنےوالا یا نااہل مان لیا گیا ہے۔ یہ ایک طریقہ کار ہے، جو عرضیوں پر فیصلہ کرنے سے پہلے اراکینِ پارلیمنٹ کو اسپیکر کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا موقع دیتا ہے۔
یہ نئی پیش رفت اس لیے بے حد اہم ہے، کیونکہ دسویں شیڈول کے تحت نااہلی کے معاملات پر فیصلہ کرنے کی اسپیکر کی طاقت عدالتی جانچ کے دائرے میں آتی رہی ہے، خاص طور پر تب جب عرضیوں کو نمٹانے میں تاخیر کے الزامات لگتے ہیں۔
مسٹر بنرجی نے سپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ 20 اراکینِ پارلیمنٹ کے خلاف دی گئی نااہلی کی عرضیوں پر طے شدہ وقت میں کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ عدالت کی مداخلت نے اس مسئلے اور عرضیوں کو نمٹانے میں اسپیکر کی آئینی و طریقہ کار کی ذمہ داری کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔
ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکنِ پارلیمنٹ ساگریکا گھوش نے ان نوٹسوں کے جاری ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اسے ادارہ جاتی تاخیر کے بعد ایک اہم قدم بتایا ہے۔
محترمہ گھوش نے ‘ایکس’ پر لکھا، "سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد بالآخر لوک سبھا اسپیکر نے 20 ‘غداروں’ کو نوٹس جاری کر دیا۔ آئین کی کھلی خلاف ورزی کے لیے ان 20 غداروں کو نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔”
ترنمول کانگریس مسلسل یہ دلیل دے رہی ہے کہ باغی اراکینِ پارلیمنٹ کا یہ قدم اس پارٹی کو کھلم کھلا چھوڑنا ہے، جس کے انتخابی نشان پر انہوں نے انتخاب لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کسی دوسری سیاسی تنظیم کے ساتھ جڑ جانے یا انضمام کا دعویٰ کر دینے سے ہی دل بدل مخالف ضابطے ختم نہیں ہو جاتے۔ دوسری طرف، باغی اراکینِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی تبدیلی کی قانونی بنیاد ہے اور این سی پی آئی نیز این ڈی اے کے ساتھ ان کے لگاؤ کو دسویں شیڈول کے انضمام کے ضوابط کے تحت دیکھا جانا چاہیے۔
اس تنازع کا اثر لوک سبھا میں سیاسی توازن اور عددی طاقت پر بھی پڑے گا۔ اگر یہ 20 اراکینِ پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاتے ہیں تو ترنمول کی رکنیت کی تعداد اور ایوان کے طاقت کے توازن پر اثر پڑ سکتا ہے۔ واقعی نتائج تاہم اسپیکر کے حتمی فیصلے اور ممکنہ عدالتی کارروائی پر منحصر ہوں گے۔
فی الحال، اگلا قدم یہی ہے کہ 20 باغی اراکینِ پارلیمنٹ لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے دی گئی سات دنوں کی مہلت کے اندر اپنا جواب داخل کریں۔ نااہلی کی عرضیوں پر فیصلہ کرنے سے پہلے اسپیکر ان جوابات کا مطالعہ کریں گے۔ اس پوری کارروائی پر باریک بینی سے نظر رکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ نہ صرف 20 اراکینِ پارلیمنٹ کے مستقبل سے جڑی ہے، بلکہ دل بدل مخالف قانون کی تشریح، انضمام کے ضابطے کے دائرے اور دل بدل کے دعووں پر فیصلہ کرنے میں لوک سبھا اسپیکر کے آئینی کردار سے بھی جڑی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے تلنگانہ حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

Next Post

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

مودی جمعرات کو کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے خطاب کریں گے

2026-08-27
ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا
قومی خبریں

ڈی آر ڈی او نے لداخ میں انتہائی اونچائی پرملک میں تیار کامبیٹ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا

2026-08-27
نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی
قومی خبریں

نیپال سیلاب: مودی نے بالیندر شاہ سے کی بات، ہر ممکن مدد کی کرائی یقین دہانی

2026-08-27
ایئر انڈیا کا ڈروک ایئر سے معاہدہ، بھوٹان کے ساتھ بہتر ہوگا فضائی رابطہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا ڈروک ایئر سے معاہدہ، بھوٹان کے ساتھ بہتر ہوگا فضائی رابطہ

2026-08-27
یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

2026-08-27
قومی خبریں

مودی نے تلنگانہ حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

2026-08-27
قومی خبریں

کامیاب بحالی کی شروعات مویشی پالنے والوں کو محض فائدہ اٹھانے والا نہیں، بلکہ محافظ ماننے کے ساتھ ہوتی ہے: بھوپیندر یادو

2026-08-27
قومی خبریں

تہواروں پر بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی کی رسوئی کا بجٹ بگڑا: کھرگے

2026-08-27
Next Post
یو پی آئی کے ایک دہائی کے سفر پر وزیرِ اعظم کی ستائش، شہریوں کو تجربات شیئر کرنے کی دعوت

وزیر اعظم مودی نے میلاد النبی پر ملک کو مبارکباد دی، زیادہ ہم آہنگی کی امید ظاہر کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.