پیر, اکتوبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

’طلبہ‘ مریضوں‘ تاجروں اور سیاحوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بڑے جو و خروش کے ساتھ جموں،سرینگر براہِ راست وندے بھارت ایکسپریس کا باقاعدہ آغاز

Jammu: Vande Bharat Express en route to Srinagar from Jammu as it commences regular service for the general public, at Bajalta, in Jammu, Saturday, May 2, 2026. (PTI Photo)(PTI05_02_2026_000071A)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۲۴؍اگست

                 شمالی کشمیر کے اہم ضلع صدر مقام بارہمولہ میں لوگوں کی یہ مانگ دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس، جو فی الحال سرینگر سے جموں توی تک دستیاب ہے، کو بارہمولہ تک توسیع دی جائے۔ شمالی کشمیر کے رہائشیوں اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جدید اور تیز رفتار ریل سروس کا فائدہ وادی کے شمالی حصے کے لوگوں کو بھی ملنا چاہئے اور بارہمولہ کو وندے بھارت کے نیٹ ورک میں شامل کیا جانا چاہئے۔

                یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارت ریلوے نے جموں توی اور سرینگر کے درمیان تیسری وندے بھارت ایکسپریس چلانے کی منظوری دی ہے۔ نئی ٹرین اُدھم پور کے راستے چلے گی اور اُدھم پور کو اس کا اسٹاپ مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح جموں اور سرینگر کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ٹرینوں کی تعداد تین ہو جائے گی۔

متعلقہ

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

                مرکزی وزیر مملکت برائے وزیراعظم دفتر اور اُدھم پور کے رکن پارلیمان ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریلوے وزیر اشونی ویشنو کا خط سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ خط میں ریلوے وزیر نے جموں توی اور سرینگر کے درمیان شہید کیپٹن تشار مہاجن اُدھم پور کے راستے تیسری وندے بھارت ایکسپریس چلانے کی منظوری سے آگاہ کیا ہے۔ نئی سروس ٹرین نمبر 26407/26408 کے طور پر چلائے جانے کی اطلاع ہے۔

                جتیندر سنگھ نے کہا کہ اُدھم پور کے مقامی لوگوں کے پُرزور مطالبے اور ان کی جانب سے کی گئی درخواست کے جواب میں وزارت ریلوے نے نئی وندے بھارت ایکسپریس میں اُدھم پور کو اسٹاپ کے طور پر شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کو علاقے کے عوام کی امنگوں کے تئیں وزیر اعظم نریندر مودی کی حساسیت کا اظہار قرار دیتے ہوئے ریلوے وزیر اشونی ویشنو کا شکریہ ادا کیا۔

                دوسری جانب شمالی کشمیر میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ جب بارہمولہ بھی اُدھم پور۔سرینگر۔بارہمولہ ریل لنک کا اہم حصہ ہے اور وادی کے شمالی علاقوں کی بڑی آبادی اس ریل رابطے پر منحصر ہے تو وندے بھارت کو بارہمولہ تک کیوں نہیں بڑھایا جا رہا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف روزانہ سفر کرنے والوں بلکہ طلبہ، مریضوں، تاجروں اور سیاحوں کو بھی بڑی سہولت حاصل ہوگی۔

                بارہمولہ تک وندے بھارت کی توسیع سے شمالی کشمیر کے وسیع علاقے کو تیز رفتار اور زیادہ قابل اعتماد سفری سہولت میسر آ سکتی ہے۔ موجودہ سروس کے باعث جہاں وسطی اور جنوبی کشمیر کے مسافروں کو براہ راست فائدہ حاصل ہو رہا ہے، وہیں شمالی کشمیر کے مسافروں کو اس سہولت سے محروم رہنا پڑ رہا ہے۔ شمالی کشمیر کے حلقوں کا مطالبہ ہے کہ علاقائی رابطے میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے بارہمولہ کو بھی اس جدید ریل سروس سے جوڑا جائے۔

                یہ مطالبہ اس لیے بھی اہم ہے کہ سرینگر۔جموں قومی شاہراہ خراب موسم، برف باری، بارش اور پسیاں گرنے کے باعث اکثر متاثر ہوتی رہتی ہے۔ ایسے حالات میں ریل رابطہ ایک نسبتاً قابل اعتماد متبادل فراہم کرتا ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق جموں۔سرینگر وندے بھارت سروس نے مسافروں، سیاحوں اور تاجروں کے لیے رابطے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خطے کی معیشت اور سیاحت کو بھی فروغ دیا ہے۔

                جموں اور سرینگر کے درمیان براہ راست وندے بھارت سروس رواں سال ۳۰ ؍اپریل کو شروع ہوئی، جب سرینگر۔کٹرہ سروس کو جموں توی تک توسیع دی گئی۔ اس سے پہلے یہ ٹرین سرینگر اور ماتا ویشنو دیوی کٹرہ کے درمیان چل رہی تھی۔ موجودہ وندے بھارت سروسز کو مسافروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد ہر ٹرین کے کوچز کی تعداد ۸ سے بڑھا کر ۲۰ کر دی گئی تھی۔ وزارت ریلوے کے مطابق دونوں سروسز شروع ہی سے تقریباً مکمل گنجائش کے ساتھ چل رہی ہیں۔

                جموں۔سرینگر ریل کوریڈور تقریباً ۲۶۶ کلومیٹر طویل ہے اور وندے بھارت نے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک محدود کر دیا ہے۔ اس براہ راست رابطے نے پہلی مرتبہ جموں اور کشمیر کو مسافر ریل کے ذریعے براہ راست جوڑ دیا ہے۔

                اس ریل رابطے کی ایک بڑی خصوصیت دریائے چناب پر تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین ریلوے آرچ پل ہے، جو دریا کی سطح سے تقریباً ۳۵۹ میٹر بلند ہے۔ اس کے علاوہ دریائے انجئی پر بھارت کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریلوے پل بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔ یو ایس بی آر ایل میں متعدد سرنگیں اور سیکڑوں پل شامل ہیں، جنہوں نے کشمیر کو ملک کے وسیع ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

                ادھر شمالی کشمیر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بارہمولہ تک وندے بھارت چلانے سے اس ریل رابطے کا فائدہ مزید وسیع آبادی تک پہنچ سکتا ہے۔ بارہمولہ نہ صرف شمالی کشمیر کا اہم تجارتی مرکز ہے بلکہ کپواڑہ، بانڈی پورہ اور دیگر شمالی علاقوں کے لوگوں کے لیے بھی ایک اہم سفری مرکز ہے۔ وندے بھارت سروس کو یہاں تک بڑھانے سے تجارت، سیاحت، تعلیم اور علاج کے لیے سفر کرنے والے لوگوں کو تیز تر سفری سہولت ملنے کے ساتھ شمالی کشمیر کی اقتصادی سرگرمیوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے۔

                وزارت ریلوے پہلے ہی قاضی گنڈ اور بارہمولہ کے درمیان ریلوے لائن کی گنجائش بڑھانے کے لیے ڈبلنگ کا کام جاری رکھنے کی اطلاع دے چکی ہے، جبکہ اُڑی۔بارہمولہ ریل لائن کی توسیع بھی منصوبہ بندی اور تفصیلی منصوبہ رپورٹ کے مرحلے میں ہے۔ ایسے میں شمالی کشمیر کے عوام کی نظریں اب اس بات پر ہیں کہ وندے بھارت ایکسپریس کو بارہمولہ تک توسیع دینے کے ان کے مطالبے پر بھی کب غور کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ندائے مشرق خبر)

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں پنڈت ملازمین کا تازہ ’دھمکی پوسٹر‘ کے بعد سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

Next Post

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

جموں کشمیر عالمی صلاحیتی مراکز کے قیام کیلئےتیار

2026-10-11
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی سخت مذمت، فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ
اہم ترین

’جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصہ ہے‘

2026-10-11
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
اہم ترین

وادی بھر میں انڈیا بلاک کے احتجاجی مارچ‘سی ای سی گیانیش کمار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

2026-10-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
اہم ترین

’بی جے پی عمر سرکار کے خلاف ضلع سطح پر احتجاجی مہم چلائے گی‘

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پی او کے میں مقیم دو ملزمان کی  ایک کروڑ روپے مالیت کی  جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے  قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد

2026-10-11
Next Post
’شاہراہ کی بندش کے دوران محض ایک فیصد سیب کی پیداوار ہی پھنس گئی‘

سیبوں کی کٹائی عروج پر، کشمیر کو ملک کی منڈیوں تک ’سبز  راہداری‘ کی ضرورت کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.