ہفتہ, اگست 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

 تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in عالمی خبریں
A A
 تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

نائجل فراج نے کاؤنٹ بن فیس کو شکست دے کر برطانوی پارلیمانی نشست دوبارہ حاصل کرلی

غزہ سٹی کے پولیس سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک، اسرائیل کی مہلک کارروائیاں جاری

واشنگٹن، 14 اگست (یواین آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی کمی دیکھی گئی۔ امریکہ میں خام تیل کے ذخائر میں توقع سے کہیں زیادہ اضافے اور عالمی پیداوار بڑھنے سے سپلائی سے متعلق خدشات کم ہوئے، جبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی توقعات نے بھی سپلائی میں رکاوٹ کے خطرے کو محدود کیا۔
بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کے اکتوبر کے سودے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:45 بجے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 88.84 ڈالر فی بیرل پر رہے، جبکہ گزشتہ کاروباری سیشن میں یہ قیمت 88.98 ڈالر تھی۔ امریکی معیار ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے ستمبر کے سودے 0.3 فیصد کم ہوکر 82.99 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے مطابق گزشتہ ہفتے تجارتی خام تیل کے ذخائر میں تقریباً 1.74 کروڑ بیرل کا اضافہ ہوا اور یہ 42.44 کروڑ بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ مارکیٹ میں 17 لاکھ بیرل کمی کی توقع تھی۔ ذخائر میں غیر متوقع اضافے سے سپلائی کے خدشات کم ہوئے اور قیمتوں پر دباؤ پڑا۔
تاہم اس کمی کا اثر اس لیے محدود رہا کیونکہ امریکہ کے اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر میں 61 لاکھ بیرل کی کمی ہوئی اور ذخائر سے جاری تیل نے تجارتی ذخائر میں اضافے میں کردار ادا کیا۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق جولائی میں عالمی تیل کی سپلائی 24 لاکھ بیرل یومیہ بڑھ کر 10.15 کروڑ بیرل یومیہ ہوگئی۔ خلیجی ممالک نے تنازع کے دوران متاثر ہونے والی پیداوار کو دوبارہ بحال کرنا جاری رکھا۔
اوپیک کی پیداوار میں اضافے نے بھی قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔ اوپیک کی ماہانہ تیل مارکیٹ رپورٹ کے مطابق جولائی میں تنظیم کی خام تیل کی پیداوار 16.5 لاکھ بیرل یومیہ بڑھ کر 2.363 کروڑ بیرل یومیہ ہوگئی۔
تاہم آئی ای اے کی اس پیش گوئی نے قیمتوں میں مزید کمی کو محدود کیا کہ سال کے اختتام تک عالمی تیل کی سپلائی میں 43 لاکھ بیرل یومیہ کمی آئے گی اور اوسط سپلائی 10.2 کروڑ بیرل یومیہ رہ سکتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی

Next Post

جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نائجل فراج نے کاؤنٹ بن فیس کو شکست دے کر برطانوی پارلیمانی نشست دوبارہ حاصل کرلی
عالمی خبریں

نائجل فراج نے کاؤنٹ بن فیس کو شکست دے کر برطانوی پارلیمانی نشست دوبارہ حاصل کرلی

2026-08-15
غزہ سٹی کے پولیس سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک، اسرائیل کی مہلک کارروائیاں جاری
عالمی خبریں

غزہ سٹی کے پولیس سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک، اسرائیل کی مہلک کارروائیاں جاری

2026-08-15
جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوگئے
عالمی خبریں

جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

2026-08-15
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
عالمی خبریں

مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی

2026-08-15
نیپال کے رولپا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، 3 افراد تاحال لاپتہ
عالمی خبریں

نیپال کے رولپا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی، 3 افراد تاحال لاپتہ

2026-08-15
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ کا خطرہ سب سے زیادہ : اقوام متحدہ
عالمی خبریں

یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ کا خطرہ سب سے زیادہ : اقوام متحدہ

2026-08-15
عالمی خبریں

شمالی کوریا آئندہ امریکہ-جنوبی کوریا فوجی مشقوں پر برہم

2026-08-15
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

2026-08-15
Next Post
جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

جاپان میں ریکارڈ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.