ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انتظامی خامیوں پر کھیل کی وزارت نے ٹی ٹی ایف آئی کی منظوری معطل کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) کھیل کی وزارت نے انتظامی خامیوں اور مقررہ مدت کے اندر انتخابات نہ کرانے پر بدھ کو ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کی منظوری معطل کردی۔
وزارت نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کو ملک میں ٹیبل ٹینس کے انتظام کی نگرانی کے لیے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
یہ فیصلہ ٹی ٹی ایف آئی کی جانب سے پہلے جاری کیے گئے وجہ بتاؤ نوٹس کے جواب کو ’’غیر تسلی بخش‘‘ قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا۔
وزارت کے حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی او اے، بین الاقوامی ادارے آئی ٹی ٹی ایف سے مشاورت کے بعد ٹی ٹی ایف آئی میں باقاعدہ انتظامی ڈھانچہ بحال ہونے تک داخلی ضابطہ کار وضع کرنے اور ایڈہاک کمیٹی تشکیل دینے سمیت مناسب اقدامات کرے گا۔
یہ کارروائی قومی فیڈریشن سے متعلق تنازعات کی ایک کڑی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ایشین گیمز کے لیے ٹیم کے انتخاب کے عمل کو لے کر بھی ٹی ٹی ایف آئی تنقید کی زد میں آئی تھی۔
جون میں ہندوستان کی سرکردہ ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے الزام لگایا تھا کہ ٹی ٹی ایف آئی نے آئچی-ناگویا ایشین گیمز کے لیے ٹیم کے انتخاب کے دوران اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کی۔ ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔
فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز کے لیے 10 رکنی دستے کے اعلان کے بعد منیکا کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 31 سالہ کھلاڑی نے انتخابی عمل کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا تھا۔
منیکا کے مطابق ٹی ٹی ایف آئی نے انہیں بتایا تھا کہ ٹیم کا انتخاب ’’قواعد کے مطابق سختی سے‘‘ کیا گیا ہے، تاہم ان کے پاس موجود دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ نو رکنی سلیکشن کمیٹی نے ایشین گیمز کی ٹیم کو حتمی شکل دی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز سے شادی کرلی

Next Post

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
Next Post

سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.