بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

راشد خان کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے ورلڈ کپ میں جگہ بنائی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-12
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا

اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع

بیلفاسٹ، 11 اگست (یواین آئی) اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت افغانستان نے آئرلینڈ کو پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ افغانستان نے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ یہ ورلڈ کپ میں اس کی مسلسل چوتھی شرکت ہوگی۔
پہلے گیند بازی کرتے ہوئے افغانستان نے فضل الحق فاروقی کی گیند پر اینڈریو بالبرنی کو جلد آؤٹ کرکے اچھی شروعات کی۔ پال اسٹرلنگ اور کیڈ کارمائیکل نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن یامین احمدزئی نے شراکت توڑ دی۔ اس کے بعد راشد خان نے کارمائیکل کو ایل بی ڈبلیو کیا، جبکہ اے ایم غضنفر نے لورکن ٹکر اور کرٹس کیمفر کو آؤٹ کردیا۔ 21.3 اوور میں آئرلینڈ کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔
تاہم گیون ہوے اور جے مونڈرا نے نویں وکٹ کے لیے 76 رن کی قیمتی شراکت کرکے آئرلینڈ کو 128/8 سے 200 کے پار پہنچایا۔ شراکت ٹوٹنے کے بعد عظمت اللہ عمرزئی نے 47ویں اوور میں آئرلینڈ کی اننگز سمیٹ دی اور پوری ٹیم 206 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ راشد خان اور اے ایم غضنفر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
207 رن کے ہدف کے تعاقب میں رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ آغاز کیا اور جے مونڈرا کے خلاف دو چھکے لگائے۔ گرباز نے 71 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ابراہیم زدران اور صدیق اللہ اٹل نے بھی اہم تعاون دیا۔ تاہم درمیان میں وکٹیں گرنے سے افغانستان مشکل میں پڑ گیا۔
مارک ایڈیئر کے ہاتھوں عمرزئی کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کو 30 رن درکار تھے اور اس کی صرف تین وکٹیں باقی تھیں۔ ایسے نازک وقت میں راشد خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ دوسرے سرے پر احمدزئی نے وکٹ سنبھالے رکھی، جبکہ راشد نے رن بنانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ آئرلینڈ آٹھویں وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور راشد کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے 44.5 اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔
مختصر اسکور: آئرلینڈ 46.3 اوور میں 206 رن (گیوین ہوے 36؛ اے ایم غضنفر 3/29، راشد خان 3/44)۔ افغانستان 44.5 اوور میں 207/7 (رحمان اللہ گرباز 71، راشد خان ناٹ آؤٹ 37)۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شنیڈر کو شکست دے کر سویتیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

Next Post

چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا
کھیل

اسکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز نے آئی سی سی کے ون ڈے ورلڈ کپ فارمیٹ میں تبدیلی پر ناراضگی کا اظہار کیا

2026-08-12
اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع
کھیل

اولمپک کوٹے کے لیے آئی ایف اے ایف فلیگ فٹبال ورلڈ چیمپئن شپ 13 اگست سے ہوگی شروع

2026-08-12
چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان
کھیل

چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان

2026-08-12
کھیل

شنیڈر کو شکست دے کر سویتیک سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

2026-08-12
کھیل

کولمبیا میں زلزلے کے بعد کونمیبول نے لِبرٹادوریس کے میچ ملتوی کردیئے

2026-08-12
کھیل

پوڈیل کی جگہ لامیچھانے دوبارہ نیپال کے ون ڈے کپتان مقرر

2026-08-12
کھیل

انوج راوت اور آرین گور کی شاندار بلے بازی، پرانی دلّی 6 کی سات وکٹ سے جیت

2026-08-12
کھیل

جنوبی کوریا کے خلاف سومیت ناگل اور یوکی بھامبری سنبھالیں گے ہندوستانی چیلنج

2026-08-12
Next Post
چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان

چوٹوں اور حالیہ ٹیسٹ شکستوں کے درمیان سری لنکا میں ہندوستان کا سخت امتحان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.