منگل, اگست 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایشیائی شیروں کی تعداد 10 سال میں بڑھ کر 891 ہوئی: وزیرِ جنگلات بھوپیندر یادو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

نئی دہلی، 10 اگست ( یواین آئی ) ہندوستان میں ایشیائی شیروں کی تعداد سال 2015 میں 523 سے بڑھ کر 2025 میں 891 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزیرِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی بھوپیندر یادو نے پیر کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ شیروں کی تعداد کا بڑھنا جنگلات کے حکام، ماحولیاتی محافظوں اور مقامی برادریوں کی لگن کا نتیجہ ہے۔ مسٹر یادو نے شیروں کے عالمی دن 2026 کے موقع پر جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے تئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایشیائی شیروں کے تحفظ میں ملک کی کامیابی جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے تئیں ہندوستان کے گہرے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا جنگلات کے حکام، ماحولیاتی محافظوں ، مقامی برادریوں اور شیروں کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں کرنے والے تمام لوگوں کے سر باندھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے قدرتی ورثے کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ ایشیائی شیروں کی دہاڑ آنے والی نسلوں تک سنائی دیتی رہے۔
ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیرمملکت کیرتی وردھن سنگھ نے بھی عالمی یومِ شیر کے موقع پر کہا کہ اہم مساکن کی حفاظت، تحفظ کے پروگراموں کو مضبوط کرنے اور انسان و جنگلی حیات کے بقائے باہم کو فروغ دے کر ہندوستان نے دنیا کے سامنے یہ مثال قائم کی ہے کہ ترقی اور فطرت کا تحفظ ساتھ ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2020 کو شیروں کے طویل مدتی تحفظ کے لیے ‘پروجیکٹ لائن’ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سال 2020 سے شیروں کے علاقے میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔ یہ علاقہ تقریباً 30,000 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر تقریباً 35,000 مربع کلومیٹر ہو گیا ہے۔
‘پروجیکٹ لائن’ کے تحت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے جامع اور جغرافیائی سطح پر مرکوز نقطۂ نظر اپنایا گیا ہے۔ اس میں مساکن کی بہتری، بیماریوں کی نگرانی اور ویٹرنری امداد، سائنسی طریقے سے آبادی کی نگرانی، ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، فوائد کی تقسیم اور مقامی برادریوں کی شمولیت پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این وی ٹی- سلطان پور سدبھاونا ایکسپریس آن بورڈ ہاؤس کیپنگ سروس اور لینن مینجمنٹ کو نافذ کرنے والی دوسری ٹرین بنی

Next Post

بحریہ کے سربراہ سمندری اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چار روزہ ماریشس کے دورے پر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
قومی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ
قومی خبریں

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

2026-08-11
سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش
قومی خبریں

سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش

2026-08-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

ترون تیج پال کی سزا پر کیوں خاموش ہیں کانگریس رہنما: بی جے پی

2026-08-11
طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

2026-08-11
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

2026-08-11
ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-11
اپوزیشن پارٹیوں نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ
قومی خبریں

اپوزیشن پارٹیوں نے کیا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ

2026-08-11
Next Post

بحریہ کے سربراہ سمندری اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے چار روزہ ماریشس کے دورے پر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.