بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

طلبہ کے خلاف کارروائی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھرگے اور پرینکا نے کی حمایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے طلباء کے مظاہرے کے دوران پولیس کارروائی پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ایک انگریزی روزنامے میں مضمون لکھ کر کہا ہے کہ نوجوانوں کی آواز دبانے کے لیے ان پر کارروائی کی گئی ہے جس پر حکومت کا جواب ضروری ہے مسٹر گاندھی کے اس مضمون کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ طلباء کے خلاف کارروائی کے لیے وزیر داخلہ امت شاہ ذمہ دار ہیں۔ انگریزی روزنامہ دی ہندو میں شائع اپنے مضمون میں مسٹر گاندھی نے طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مستقبل کے تعلق سے سوال پوچھ رہے طلباء پر پیلٹ گن، کیلوں والی لاٹھیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حقیقت سے پوری طرح کٹے ہوئے ہیں اور طلباء کی یہ تحریک ان کے لیے تنبیہ ہے کہ ملک کے نوجوان بیدار ہو چکے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ نوجوانوں کے درمیان وزیر اعظم کی امیج تباہ ہو چکی ہے اور اسے دوبارہ بنایا نہیں جا سکتا۔
ملک کے نوجوان مسٹر مودی، مسٹر شاہ یا کسی اہلکار کو ان کے اعمال کے نتائج سے بچنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان مبینہ جرائم کو بغیر سزا کے نہیں جانے دے گی۔ مسٹر کھرگے نے مسٹر گاندھی کے مضمون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مضمون کے ذریعے نوجوانوں کی آواز کو مضبوطی سے اٹھایا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ہوئی زیادتی کا جواب حکومت کو دینا ہوگا۔
محترمہ واڈرا نے بھی مسٹر گاندھی کے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے محض 500 میٹر کے فاصلے پر طلباء کے خلاف ظالمانہ کارروائی کی گئی اور اس کی ذمہ داری مسٹر شاہ کی ہے۔
انہوں نے راہل گاندھی کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں دو ہی امکانات ہیں—یا تو وزیر داخلہ نے طلباء کے خلاف کارروائی کی اجازت دی، ایسی صورت میں وہ ذمہ دار ہیں، یا انہیں اس کی اطلاع ہی نہیں تھی، تو یہ ان کی پوری طرح نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ دونوں ہی صورتوں میں، وزیر داخلہ کے طور پر اس واقعے کی ذمہ داری ان کی ہے اور انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔
راہل گاندھی نے ایک اور تبصرے میں کہا کہ نوجوان خواتین کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے مارپیٹ کی، کئی طلباء زخمی ہوئے اور نابالغ طلباء کی ہڈیاں تک ٹوٹنے کی بات سامنے آئی۔
انہوں نے سوال کیا کہ حکومت طلباء کے سوالوں کا جواب اس طرح کیوں دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ واقعے کے تقریباً 20 دن بعد بھی وزیر داخلہ امت شاہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر جواب دینے نہیں آئے ہیں اور بحث کے لیے اپوزیشن کی طرف سے دی گئی ہر تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ وزیر داخلہ کی خاموشی محض چوک نہیں ہے، بلکہ یہ تشدد کو منظوری دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس پورے معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں جانچ کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن طلباء کو انصاف دلانے اور ذمہ دار لوگوں کی جوابدہی طے ہونے تک اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعطل برقرار

Next Post

این وی ٹی- سلطان پور سدبھاونا ایکسپریس آن بورڈ ہاؤس کیپنگ سروس اور لینن مینجمنٹ کو نافذ کرنے والی دوسری ٹرین بنی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post

این وی ٹی- سلطان پور سدبھاونا ایکسپریس آن بورڈ ہاؤس کیپنگ سروس اور لینن مینجمنٹ کو نافذ کرنے والی دوسری ٹرین بنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.