ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in عالمی خبریں
A A
عراقی گروہ حوثیوں سے ملکر سعودی عرب پر حملوں کی تیاری میں مصروف ہیں: امریکی میڈیا کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

ریاض، 7 اگست (یو این آئی) عراقی ملیشیائیں یمن کے حوثی گروپ کے ساتھ مل کر سعودی عرب پر جلد حملوں کی تیاری کر رہی ہیں۔
سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب، امریکہ اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق ممکنہ سعودی عرب کے اہداف میں شہری اور معاشی انفرااسٹرکچر شامل ہیں، جن میں توانائی کی تنصیبات، بندرگاہیں اور ہوائی اڈے شامل ہو سکتے ہیں۔
عہدیدار کے مطابق ڈرونز اور میزائلوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت کے شمالی اور جنوبی محاذوں سے مربوط حملوں کی تیاری کی جا رہی ہے۔
عہدیدار کے مطابق ریاض اپنے اہم اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ مسلح تنظیموں سے بڑھتے ہوئے علاقائی خطرات پر بھی خبردار کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ روز جنوبی سعودی عرب پر کیے گئے حملے میں 11 شہری زخمی ہو گئے۔
سعودی حکام نے خبردار کیا کہ حوثیوں اور عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے مشترکہ حملوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کرنے والے سعودی زیرِ قیادت عسکری اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے (آج) جمعے کی صبح بتایا کہ صوبہ نجران میں ہونے والے حملے میں 7 سعودی، 1 یمنی، 2 مصری اور 1 پاکستانی شہری زخمی ہوئے، جن میں ایک 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جو دوسرے درجے کے جھلساؤ کا شکار ہے۔
ترکی المالکی نےحوثیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری کی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اتحادی افواج شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ ریاض اور حوثیوں کے درمیان ایک دہائی سے جاری تنازع اب خطے میں وسیع تر کشیدگی سے مزید جڑتا جا رہا ہے۔
بحیرۂ احمر میں حوثیوں کی ناکہ بندی نے علاقائی تنازع کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے، اس ناکہ بندی سے سعودی تیل کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ ایران جنگ کے سبب خطرناک عسکری جال میں پھنس چکے ہیں: امریکی ماہر کا انتباہ

Next Post

آزادی کے بعد اپنایا گیا مرکزی منصوبہ بندی کا نظام لائسنس، کوٹہ، پرمٹ راج اور اقربا پروری میں بدل گیا تھا: نرملا سیتارمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کے بجائے معاشی دباؤ جاری رکھنے کا ٹرمپ کا فیصلہ

2026-11-12
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی خبریں جھوٹی، سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: رضائی

2026-11-12
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران پر معاشی دباؤ کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں: مارکو روبیو

2026-11-12
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران سے جنگ کرنے کی سیاسی قیمت امریکہ اور اسرائیل چکا رہے ہیں: پزشکیان

2026-11-12
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

ایران جنگ ریپبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ بنی: جے ڈی وینس

2026-11-06
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز کارکن جوشوا وونگ کو 10 سال قید کی سزا

2026-11-06
حوثی باغیوں کا ریاض اور ابہا کے ہوائی اڈوں اور سعودی آرامکو کی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ
عالمی خبریں

روس اور یوکرین کے درمیان ڈرون حملوں کا تبادلہ، ریازان میں آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-11-06
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکی عوام نے جنگ کو مسترد کر دیا ہے اور ہم اس پیغام کی حمایت کرتے ہیں : قالیباف

2026-11-05
Next Post
سیتا رمن آج عام بجٹ پیش کریں گی 

آزادی کے بعد اپنایا گیا مرکزی منصوبہ بندی کا نظام لائسنس، کوٹہ، پرمٹ راج اور اقربا پروری میں بدل گیا تھا: نرملا سیتارمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.