ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in کھیل
A A
جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) دہلی پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) 2026 میں نیو دہلی ٹائیگرز کو 27 رن سے شکست دینے کے بعد پرانی دہلی 6 کے مالک آکاش نانگیا نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اس فتح سے حاصل ہونے والے اعتماد کو آئندہ بھی برقرار رکھے گی۔
آکاش نانگیا نے کہا، ’’سنٹرل دہلی کنگز کے خلاف شکست کے بعد ٹیم نے جس مضبوطی اور جذبے کے ساتھ واپسی کی، وہ کھلاڑیوں کے کردار اور خود اعتمادی کا ثبوت ہے۔ طویل ٹورنامنٹ میں شکست کے فوراً بعد واپسی کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے اور ہماری ٹیم نے دباؤ کے لمحات میں شاندار کھیل پیش کیا۔‘‘
انہوں نے سلامی بلے باز آرین گور کی میچ وننگ اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’آرین نے بہترین آغاز فراہم کرکے فتح کی مضبوط بنیاد رکھی۔ انہوں نے نہایت پختہ اور مثبت انداز میں بیٹنگ کی، جبکہ ہمارے گیندبازوں نے ہدف کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عمل کیا اور پورے میچ کے دوران حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔‘‘
اس موقع پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر روہن جیٹلی نے اعزاز سے نوازا۔ ہربھجن سنگھ پرانی دلی 6 کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے، جس سے لیگ کا جوش مزید بڑھ گیا۔
آکاش نانگیا نے ہربھجن سنگھ کا فرنچائز کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’ہماری ٹیم کی سب سے بڑی طاقت یہ رہی ہے کہ مختلف مقابلوں میں مختلف کھلاڑیوں نے ذمہ داری نبھائی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں اجتماعی کارکردگی اور تسلسل ہی کامیابی کی کنجی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کا ہدف اسی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنا، ہر مقابلے کے ساتھ اپنی کارکردگی میں بہتری لانا اور پورے ٹورنامنٹ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پرانی دہلی 6 نے ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیو دہلی ٹائیگرز کو 27 رن سے شکست دے کر ڈی پی ایل 2026 میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیگزینڈرا ایلا اور وینس ولیمز کینیڈا اوپن خواتین کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Next Post

ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
Next Post
ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز

ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.