ہفتہ, اگست 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کے تیز گیندباز جان ٹرنر نے صرف 25 برس کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-08
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے

زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں میں حصہ لیں گے تو مستقبل کے چیمپئن بننے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے: نیرج چوپڑا

لندن، 7 اگست (یو این آئی) ہیمپشائر اور انگلینڈ کے تیز گیندباز جان ٹرنر نے محض 25 برس کی عمر میں پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی جانب سے دو ایک روزہ اور دو ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے ٹرنر کا ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ ابھی مزید دو برس کے لیے باقی تھا۔ گزشتہ سال کے اختتام تک وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈیولپمنٹ کنٹریکٹ کا بھی حصہ تھے۔ انہوں نے 2024 کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے دو ون ڈے اور دو ٹی-20 میچ کھیلے تھے۔ گھریلو کرکٹ میں بھی ان کا ریکارڈ متاثر کن رہا، جہاں انہوں نے 19 لسٹ اے میچوں میں 37 اور 35 ٹی-20 مقابلوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں۔
گزشتہ سال جون میں کمر میں اسٹریس فریکچر کے باعث وہ ایک بھی مقابلہ نہیں کھیل سکے۔ ٹرنر نے کہا کہ مسلسل انجری سے پریشان رہنے کے باعث انہوں نے پیشہ ورانہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ ایکسیٹر یونیورسٹی سے اکنامکس اور فنانس میں گریجویشن کرنے والے ٹرنر نے کہا کہ اب ان کی زندگی میں "نئے چیلنج کو قبول کرنے کا یہی مناسب وقت” ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، ’’پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہمیشہ میرا خواب تھا۔ ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا میرے بچپن کے خوابوں کی تعبیر تھی۔ تاہم اب میں نے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جو میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔ اسٹریس فریکچر نے مجھے ایک سال سے زیادہ عرصے تک میدان سے دور رکھا اور مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’کلب نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا اور جو مواقع فراہم کیے، اس پر میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں۔ گزشتہ چند برسوں میں جو کچھ حاصل کیا، اس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، اور یہ سب کلب کے ہر فرد کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘‘
ٹرنر نے جنوبی افریقہ کے معروف ہلٹن کالج سے تعلیم حاصل کی، تاہم اپنی برطانوی والدہ کے ذریعے حاصل ہونے والے برطانوی پاسپورٹ کی بدولت اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ منتقل ہو گئے۔ 2021 میں کامیاب ٹرائل کے بعد وہ ہیمپشائر سے وابستہ ہوئے، جبکہ دی ہنڈریڈ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت 2023 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب ہوئے۔
اگرچہ وہ ہیمپشائر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے کلب کے لیے صرف سات فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جبکہ 2025 کے آغاز میں قرض پر لنکاشائر کے لیے تین میچوں میں بھی حصہ لیا، لیکن اس کے بعد انجری نے ایک بار پھر ان کا پیچھا نہیں چھوڑا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ اسکارچرز کے تیز گیندباز میتھیو کیلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Next Post

الیگزینڈرا ایلا اور وینس ولیمز کینیڈا اوپن خواتین کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے
کھیل

اجنکیا رہانے یورپیئن ٹی-20 پریمیئر لیگ میں ایمسٹرڈیم فلیمز کے’ مارکی پلیئر ‘ بن گئے

2026-08-08
زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں میں حصہ لیں گے تو مستقبل کے چیمپئن بننے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے: نیرج چوپڑا
کھیل

زیادہ سے زیادہ بچے کھیلوں میں حصہ لیں گے تو مستقبل کے چیمپئن بننے کے امکانات بھی اتنے ہی بڑھیں گے: نیرج چوپڑا

2026-08-08
خلن جوشی نے جے اینڈ کے اوپن جیت کر سیزن کا دوسرا خطاب اپنے نام کر لیا
کھیل

خلن جوشی نے جے اینڈ کے اوپن جیت کر سیزن کا دوسرا خطاب اپنے نام کر لیا

2026-08-08
ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز
کھیل

ویبھَو سوریہ ونشی کی توجہ ریڈ بال کرکٹ پر مرکوز

2026-08-08
جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا
کھیل

جیت کا تسلسل برقرار رہے گا: آکاش نانگیا

2026-08-08
کھیل

الیگزینڈرا ایلا اور وینس ولیمز کینیڈا اوپن خواتین کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

2026-08-08
کھیل

ویسٹرن آسٹریلیا اور پرتھ اسکارچرز کے تیز گیندباز میتھیو کیلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

2026-08-08
کھیل

ہندوستانی فوج کی آئس ہاکی ٹیم پہلی رائل اینفیلڈ چیلنجرز کپ کی چیمپئن بن گئی

2026-08-08
Next Post

الیگزینڈرا ایلا اور وینس ولیمز کینیڈا اوپن خواتین کے ڈبلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.