ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ کے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سےجنوبی افریقہ کی شکست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-24
in کھیل
A A
انگلش ٹیم کا 15 سال بعد اہم کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان پہنچے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

مانچسٹر// عادل رشید (3 وکٹ)، ریس ٹوپلی (2 وکٹ) اور معین علی (2 وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 118 رنز سے شکست دے دی۔
جمعہ کو بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے افریقہ کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ 83 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
ٹاس ہارنے کے بعد انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرنے آیا لیکن وہ وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا۔ 101 رنز پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد لیام لیونگسٹن اور سیم کیرن نے انگلینڈ کی اننگز کو سنبھالا۔ لیونگسٹن نے 26 گیندوں میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 38 رنز بنائے جبکہ کیرن نے 18 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ولی نے 21 (21) اور عادل رشید نے 12 (12) رنز بنائے اور انگلینڈ کی ٹیم 28.1 اوورز میں 201 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم مسلسل پانچویں ون ڈے میں پورےاوور کھیلے بغیر آل آؤٹ ہوگئی۔ افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹوریئس نے چھ اوورز میں 36 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ تبریز شمسی اور اونرک نورکھیا نے دو دو جبکہ کپتان کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔
202 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کے لیے کافی چیلنجنگ نہیں تھا لیکن انگلینڈ کی سخت گیند بازی کے سامنے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ جنوبی افریقہ کے چار بلے باز صفر پر پویلین لوٹ گئے، آٹھ بلے باز 10 رنز کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔ ہینرک کلاسن نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ پریٹوریئس نے 17 (25) اور ڈیوڈ ملر نے 12 (13) رنز بنائے اور جنوبی افریقہ 83 رنز پر سمٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے چھ اوورز میں 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ریس ٹوپلے نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر دو وکٹیں اور معین علی نے 4.4 اوورز میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈیوڈ ولی اور سیم کیرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 24 جولائی کو ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: انو رانی کا تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور

Next Post

دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

میکسیکو میں فٹبال کے جذبات کو ’’سیلیتو لیندو‘‘ کی دھن نے نئی آواز دے دی

2026-07-08
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

2026-07-08
Next Post
دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت

دلچسپ مقابلے میں ہندوستان کی تین رن سے جیت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.