بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

طلبہ کے خلاف پولس کارروائی کی ذمہ داری امت شاہ قبول کریں: پرینکا گاندھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in قومی خبریں
A A
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز مطالبہ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ امتحانات سے متعلق مسائل پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف ہونے والی پولیس کارروائی کی ذمہ داری قبول کریں انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر داخلہ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں اور جمہوریت میں اپنی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتے۔
مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن جماعتوں کے جاری احتجاج کے درمیان صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کا عہدہ ملک کے شہریوں کے تئیں ذمہ داریوں کا حامل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا، "امت شاہ جس عہدے پر ہیں، اس عہدے کی عوام کے تئیں ذمہ داریاں ہیں۔ یہ ایک جمہوریت ہے، کسی کا راج دربار نہیں۔”
حالیہ ہفتوں میں طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس رہنما نے حکام پر بے جا طاقت کے استعمال کا الزام لگایا اور کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ کو پولیس کی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا، طالب علموں پر گولیاں چلائی گئیں، پیلٹ گن اور آنسو گیس کے گولے داغے گئے نیز لاٹھی چارج کیا گیا۔ یہ سب کسی کے حکم پر ہی ہوا ہوگا۔ امت شاہ کو اس کی ذمہ داری لینی چاہیے۔”
ان کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اور انڈیا الائنس کی دیگر جماعتوں نے نیٹ – یو جی 2026 پیپر لیک اور امتحانات سے متعلق دیگر تنازعات کے خلاف احتجاج کرنے والے طالب علموں پر پولیس کے مبینہ تشدد پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
اپوزیشن مسلسل یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پولیس کارروائی پر پارلیمنٹ میں بیان دیں اور حکومت پر جمہوری احتجاج کو دبانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ اس معاملے پر جاری مانسون سیشن کے دوران بار بار خلل پڑا ہے، اپوزیشن اراکینِ پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے احاطہ میں مظاہرے کر رہے ہیں اور حکومت سے جواب دہی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آر اے سی مسافروں کو بستر کٹ نہ ملنے کی شکایتوں پر ریلوے بورڈ سخت، تمام زونز کو مکمل بستر فراہم کرنے کی ہدایت

Next Post

جب مرحومہ خواب میں آئی                

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟

جب مرحومہ خواب میں آئی                

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.