بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آر اے سی مسافروں کو بستر کٹ نہ ملنے کی شکایتوں پر ریلوے بورڈ سخت، تمام زونز کو مکمل بستر فراہم کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-06
in قومی خبریں
A A
آر اے سی مسافروں کو بستر کٹ نہ ملنے کی شکایتوں پر ریلوے بورڈ سخت، تمام زونز کو مکمل بستر فراہم کرنے کی ہدایت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی/پنچکولہ، 05 اگست (یو این آئی) ریزرویشن اگینسٹ کینسیلیشن (آر اے سی) ٹکٹ پر ریلوے میں سفر کرنے والے مسافروں کو بستر کٹ فراہم نہ کیے جانے یا نامکمل بستر کا سامان دیے جانے کی مسلسل مل رہی شکایتوں پر ریلوے بورڈ نے سخت موقف اپنایا ہے۔ بورڈ نے تمام زونل ریلویز کو ہدایت دی ہے کہ ایئر کنڈیشنڈ کلاسز (ایئر کنڈیشنڈ چیئر کار کو چھوڑ کر) میں سفر کرنے والے ہر آر اے سی مسافر کو دیگر مسافروں کے برابر مکمل بستر کٹ، جس میں چادر، لینن اور کمبل شامل ہوں، فراہم کیا جائے۔
ریلوے بورڈ نے منگل کے روز تمام زونل ریلویز کے جنرل منیجروں کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ برسوں سے ہدایات جاری کیے جانے کے باوجود آر اے سی مسافروں کو مکمل بستر کٹ فراہم نہ کرنے یا ادھورا سامان دینے سے متعلق شکایتیں اب بھی مختلف ذرائع سے موصول ہو رہی ہیں۔ ریلوے بورڈ نے اپنے 16 نومبر 2016، 12 دسمبر 2017 اور 18 دسمبر 2023 کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے دہرایا کہ ان ہدایات کی من و عن تعمیل یقینی بنائی جائے۔ تمام زونل ریلویز یہ یقینی بنائیں کہ ایئر کنڈیشنڈ کلاسز (ایئر کنڈیشنڈ چیئر کار کو چھوڑ کر) میں سفر کرنے والا ہر آر اے سی مسافر اسی ڈبے میں سفر کر رہے دیگرمسافروں کے برابر مکمل بستر کٹ حاصل کرے۔
ریلوے بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی نئی پالیسی نہیں ہے، بلکہ پہلے سے نافذ العمل ہدایات کی سختی سے تعمیل یقینی بنانے کے لیے جاری کیا گیا حکم ہے۔ بورڈ نے متعلقہ حکام کو ان ہدایات سے آگاہ کرنے اور ٹرینوں میں مسافروں کو خدمات فراہم کرنے والے عملے کے ذریعے ان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ بورڈ نے اپنے سابقہ احکامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2009 میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چونکہ آر اے سی مسافروں سے بھی کرائے کے ساتھ بستر کے چارجز لیے جاتے ہیں، اس لیے انہیں ایئر کنڈیشنڈ کلاسز میں بستر کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس کے بعد سال 2016 میں ہر آر اے سی مسافر کو مکمل بستر کٹ دینے کا حکم جاری کیا گیا۔ شکایتیں جاری رہنے پر 2017 اور 2023 میں بھی تعمیل یقینی بنانے کے لیے ہدایات دہرائی گئیں، لیکن شکایتیں ختم نہ ہونے کی وجہ سے اب ایک بار پھر تمام زونز کو سختی سے ان پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہندوستان اور چین کے درمیان بات چیت مثبت سمت میں، لوگوں کے تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے: وزارتِ خارجہ

Next Post

طلبہ کے خلاف پولس کارروائی کی ذمہ داری امت شاہ قبول کریں: پرینکا گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

طلبہ کے خلاف پولس کارروائی کی ذمہ داری امت شاہ قبول کریں: پرینکا گاندھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.