برمنگھم// ہندوستان کے نوجوان کھلاڑی لکشیا سین نے کوارٹر فائنل میں چین کے لو گوانگ جو سے واک اوور ملنے کے بعد جمعہ کے روز آل انگلینڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مردوں کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
لکشیا سین نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے جمعرات کے روز دوسرے راؤنڈ میں نمبر 3 رینک والے ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن کو 21-16، 21-18 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی- کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ایک چینی کھلاڑی سے تھا لیکن حریف کھلاڑی کے میچ چھوڑنے کے بعد لکشیا کو بغیر کھیلے آخری چار میں جگہ مل گئی۔
عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر موجود لکشیا کا 27 ویں رینکنگ کے چینی کھلاڑی کے ساتھ کیریر کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔
(یواین آئی)