جمعرات, جولائی 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا افتتاح کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-30
in قومی خبریں
A A
آپریشن سندور:’فوج کی مشترکہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو اتر پردیش کے لکھنؤ میں واقع سنٹرل کمانڈ ہسپتال میں ‘ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن’ کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ خاص طور پر ملٹری میڈیسن پر مرکوز یہ ملک کا پہلا مخصوص تعلیمی اور آپریشنل شعبہ ہے۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اس پہل کا مقصد جنگی وقت کی طبی تیاریوں نیز تحقیق کو فروغ دینا، دیسی اصولوں کی ترقی اور مستقبل کے جنگی میدانوں اور انسانی ہنگامی صورتحال کے لیے مہارت پیدا کرنا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل سروسز (آرمی) کے زیراہتمام قائم یہ شعبہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) کی آپریشنل طبی تیاریوں کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
وزیردفاع نے اس موقع پر کہا کہ اقتصادی اور سماجی ترقی قوم کی تعمیر کے ضروری پہلو ہیں، لیکن کسی بھی قوم کی خودمختاری اور پیش رفت کی اصل بنیاد اس کی فوج کی طاقت اور حوصلے میں مضمر ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ڈپارٹمنٹ آف ملٹری میڈیسن فوجیوں کو جدید طبی امداد یقینی بنا کر قومی سلامتی کو مضبوط کرے گا اور ساتھ ہی فوجیوں کو یہ بھروسہ دلائے گا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں دیکھ بھال اور مدد ملے گی۔
یہ شعبہ فوج سے متعلق صدمہ اور نقصان کا تدارک ، جنگی نفسیات اور استقامت، ماحولیاتی اور آپریشنل طب، ملٹری میڈیکل لوجسٹکس، کیمیائی، حیاتیاتی، تابکاری، جوہری اور دھماکہ خیز مواد (سی بی آر این ای) میڈیکل ردِعمل، ہنگامی طب اور انتہائی دیکھ بھال، آفات میں طبی دیکھ بھال اور انسانی امداد نیز آفت سے راحت (ایچ اے ڈی آر) کے ساتھ ساتھ تحقیق، آڈٹ اور ڈیٹا تجزیہ جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کرے گا۔ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی جنگی میدان کی طب، سیمولیشن پر مبنی تربیت، ٹیلی میڈیسن، طویل مدتی فیلڈ دیکھ بھال اور طبی فیصلوں میں معاونت میں جدت کو بھی فروغ دے گا۔
اس شعبے کی ترقی مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں تعلیمی پروگراموں کے قیام اور انہیں شروع کیے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے بعد ایچ اے ڈی آر اور سی بی آر این ای میڈیسن میں بہترین مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور بالآخر یہ ملٹری میڈیسن کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مرکز کے طور پر تیار ہوگا۔
مسٹر سنگھ نے ملٹری میڈیسن کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جس طرح خلائی طب زمین کے نچلے مدار میں پائلٹوں اور خلابازوں کے سامنے آنے والے چیلنجوں کا حل نکالتی ہے، اسی طرح ملٹری میڈیسن جنگ اور جنگ جیسی صورتحال کے دوران انسانی جسم پر پڑنے والے جسمانی اور ذہنی تناؤ کا مطالعہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی دنیا کے کچھ سب سے پیچیدہ علاقوں اور سخت ترین آب و ہوا میں تعینات ہیں، جہاں انہیں متنوع چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ نیا شعبہ ان آپریشنل ماحول کے مطابق طبی پروٹوکول تیار کرے گا۔
وزیردفاع نے زور دے کر کہا کہ روایتی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ موجودہ دور میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں یہ شعبہ تحقیق اور ترقی کے مرکز کے طور پر کام کرے گا اور تیز رفتار سے ہو رہی تکنیکی پیش رفت سے پیدا ہونے والے نئے خطرات سے نمٹنے میں قوم کو اہل بنائے گا۔
انھوں نے اس نئے ملٹری میڈیسن شعبے کو قوم کی فوجی ذہنیت میں انقلابی تبدیلی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس شعبے کو دنیا کے بہترین ‘جنگی میدان کے طبی تحقیقی مرکز’ میں تبدیل کرنا ہوگا۔
پروگرام میں آرمی چیف جنرل دھیرج سیٹھ، دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ، فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین، سنٹرل کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اے سین گپتا، ڈائریکٹر جنرل آرمی میڈیکل کور سرجن وائس ایڈمرل آرتی سرین، ایڈجوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل وی پی ایس کوشک اور ڈائریکٹر جنرل آرمی میڈیکل سروسز نیز آرمی میڈیکل کور کے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل سی جی مرلی دھرن، دفاعی شعبے کے ایڈیشنل سکریٹری منیش ترپاٹھی، سنٹرل کمانڈ ہسپتال، لکھنؤ کے کمانڈنٹ میجر جنرل آلوک بھلا اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے معاملہ میں راہل نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، طالب علموں پر نہیں چلائی گئی تھی گولی: بی جے پی

2026-07-30
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے اینیمیشن فلم ‘مہا پربھو جگن ناتھ پر روک لگانے سے کیا انکار

2026-07-30
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
قومی خبریں

لوک سبھا میں منگل کو بھی وقفہ سوالات خلل کا شکار رہا

2026-07-29
’منیر کا پاکستان کو ڈمپر ٹرک سے تشبیہ دینا اسلام آباد کی ناکامی کا اعتراف‘
قومی خبریں

راجناتھ نے کوسٹ گارڈ میں صنفی مساوات اور امدادی رقم سے جڑے دو پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا

2026-07-29
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ کا بغیر مجرمانہ ریکارڈ والے طلباء کو رہا کرنے کا حکم

2026-07-29
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

مظاہرین کےخلاف پولیس کی کارروائی نہ رکی تو دوبارہ مظاہرہ کریں گے: سی جے پی

2026-07-28
لداخ احتجاج کے درمیان سونم وانگچک کی این جی او کا فارن فنڈنگ لائسنس منسوخ
قومی خبریں

سو سال بعد بھی اہمیت کا حامل ہے گاندھی کا ستیہ گرہ: سونم وانگچک

2026-07-28
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

ای-20 پیٹرول کے مسئلے پر ملک گیر مہم چلائے گی عآپ: کیجریوال

2026-07-28

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.