جمعرات, ستمبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تمام تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کا جامع آڈٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
تمام تعلیمی اداروں اور لائبریریوں کا جامع آڈٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایل جی سنہا کی قابل اعتراض مواد فوری ہٹانے اور کتابوں کی خریداری کے لیے نیا ضابطۂ کار تیار کرنے کی ہدایت

 

’خلاف ورزی پر اداروں کے سربراہان کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی ‘

متعلقہ

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

(ویب ڈیسک )

سرینگر؍ ۷ جولائی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں مبینہ طور پر ملک مخالف اور علیحدگی پسندانہ مواد پر مشتمل کتابوں اور لٹریچر کی گردش کے معاملے میں اب تک کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں سخت اقدامات کی ہدایت دی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ بجلی اشونی کمار، پرنسپل سیکریٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، انٹیلی جنس بیورو کے ایڈیشنل ڈائریکٹر پنکج ٹھاکر، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (سی آئی ڈی) نتیش کمار اور کمشنر سیکریٹری محکمہ اسکولی تعلیم رام نواس شرما سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

حکام نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران ایسی کتابیں برآمد ہوئی ہیں جن میں مبینہ طور پر علیحدگی پسندی کی حمایت یا اس کی تشہیر کی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس لٹریچر کی خریداری، منظوری یا تقسیم میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ایسا مؤثر نظام وضع کیا جائے جس کے تحت جامعات، سرکاری و نجی کالجوں، اسکولوں، سرکاری و نجی لائبریریوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں کسی بھی قسم کی ملک مخالف، علیحدگی پسند یا قابل اعتراض کتاب، جریدہ، رسالہ یا دیگر مواد کی خریداری، تقسیم یا دستیابی کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

سنہا نے ہدایت دی کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہ مقررہ مدت کے اندر اس بات کی تصدیق کریں کہ ان کے اداروں میں اس نوعیت کا کوئی مواد موجود نہیں ہے، جبکہ تمام اداروں کا جامع آڈٹ اور معائنہ بھی کرایا جائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت دی کہ جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی ویب سائٹس اور ڈیجیٹل ذخائر کا جائزہ لیا جائے اور اگر وہاں کوئی قابل اعتراض مواد موجود ہو تو اسے فوری طور پر ہٹا دیا جائے۔

اہل جی نے اس بات پر زور دیا کہ آئندہ ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے اور اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے لیے کتابوں اور تدریسی مواد کی خریداری سے متعلق ایک جامع معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) تیار کیا جائے۔

اس ضابطۂ کار میں کتابوں کی مؤثر جانچ کا نظام شامل ہوگا، جس کے تحت ممتاز ماہرین تعلیم، دانشوروں اور سینئر افسران پر مشتمل ایک پینل وقتاً فوقتاً تصادفی بنیادوں پر کتابوں اور تدریسی مواد کا جائزہ لے گا تاکہ کسی بھی ایسے مواد کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے روکا جا سکے جو ملک مخالف یا علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دیتا ہو۔

لیفٹیننٹ گورنر نے خبردار کیا کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر مستقبل میں ایسی کوئی خلاف ورزی سامنے آئی تو متعلقہ ادارے کے سربراہ کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

سنہا نے کہا کہ انتظامیہ تعلیمی ماحول کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور تعلیمی ادارے صرف تعلیم، قوم سازی اور آئینی اقدار کے فروغ کے مراکز ہونے چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قابل اعتراض لٹریچر کے ذریعے طلبہ کو گمراہ کرنے یا انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے کی کسی بھی کوشش کے لیے زیرو ٹالررنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

یہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب چند روز قبل جموں و کشمیر کے سرکاری اسکولوں کی لائبریریوں میں فراہم کی گئی دو کتابوں میں مبینہ طور پر علیحدگی پسندانہ اور ملک مخالف مواد پائے جانے کے بعد بڑا تنازع کھڑا ہو گیا تھا۔ ان کتابوں میں بعض علیحدگی پسند شخصیات کی تعریف، کشمیر کے بارے میں متنازع اصطلاحات کے استعمال اور دیگر قابلِ اعتراض مندرجات پر اعتراضات سامنے آئے تھے۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے دونوں کتابیں فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کیے، محکمہ اسکولی تعلیم کے آٹھ افسران کو معطل کیا، ایک محکمانہ انکوائری کا حکم دیا اور بعد ازاں پولیس نے اس معاملے میں یو اے پی اے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں سمگرا شکشا کے دفتر اور کتابوں کے ناشر سے متعلق مقامات پر بھی تلاشی کارروائیاں کی گئیں۔

اسی پیش رفت کے تسلسل میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، جامعات اور لائبریریوں کا جامع آڈٹ کرانے، قابلِ اعتراض مواد فوری ہٹانے، اور کتابوں و تعلیمی مواد کی خریداری کے لیے سخت جانچ کے ساتھ نیا معیاری عملی طریقۂ کار وضع کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں فلیش فلڈ‘ مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان

Next Post

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

نمبر پلیٹ ماسکنگ کے خلاف پولیس  کی کارروائی‘۱۵۰  زائد گاڑیاں ضبط

2026-09-03
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

جعلی ٹیچر کی تقرری کے معاملےمیں پانچ افراد کے  خلاف چارج شیٹ داخل

2026-09-03
ٹنگمرگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا
اہم ترین

رشوت لیتے جونیئر اسسٹنٹ رنگے ہاتھوں گرفتار:اے سی بی

2026-09-03
انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز سے سنجو سیمسن کی عدم شمولیت پر وضاحت، ڈراپ نہیں کیے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.