اتوار, جون 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

چور دروازے سے تقرریاں ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی سے ایک بات !

یہ صرف دعویٰ ہے….

 

کیا وزیر اعلیٰ صاحب آپ بھی نا چھوٹی چھوٹی باتوں سے چڑ جاتے ہیں …….بالکل ایک بچے کی طرح ‘ حالانکہ آپ نے رہے سہے بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں ‘ بالکل بھی نہیں کئے ہیں ۔ میڈم ……. میڈم محبوبہ جی آپ کو چڑا ر ہی ہیں اور آپ چڑ رہے ہیں ۔ایسا تھوڑے ہی ہو تا ہے ‘ میڈم جی اپوزیشن لیڈر ہیں اور وہ اپوزیشن میں ہیں‘اس لئے لوگوں کو اس کا یقین دلانے کیلئے میڈم جی کو کچھ نہ کچھ تو کرنا ہے ……. سو وہ کبھی کبھی آپ پر اپنی باتوں کے تیر چلاتی ہیں اور آپ محترمہ کے تیروں کے دفاع کرنے میں لگ جاتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ صاحب !کیا آپ کو کوئی اور کام دھندہ نہیں ہے ‘آپ اتنے ویلے ہیں کہ ……. کہ آپ کو اس بات کا انتظار رہتا ہے کہ کب میڈم جی آپ اور آپ کی لولی لنگڑی حکوت کے بارے میںکچھ کہے اور آپ یکدم سے میان سے اپنی تلوار باہر نکالتے ہیں ……. عزت مآب وزیرا علیٰ صاحب ‘ آپ وزیرا علیٰ ہیں او ر یہ آپ کو زیب نہیں دیتا ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہو تا ہے ۔ رہی بات کہ کیا آپ نے ۲۵ہزار تقرریاں چور دروازے سے عمل میں لائی ہیں تو ……. تو اگر آپ نے ایسا کیا بھی ہو گا تو …….توہمارے لئے یہ کوئی بریکنگ نیوز نہیں ہے ‘ بالکل بھی نہیں ہے کہ لوگ ایسی باتوں کو سننے کیلئے تیار ہو تے ہیں اور اس لئے ہو تے ہیں کہ بھلا وہ بھی کیا حکومت ہوئی جس کے ہاں چور دروازے سے تقرریاں نہ ہوں ۔ ہمارا تو جاننا اور ماننا ہے کہ ایسا ممکن نہیں ہے اور جب بات کشمیر‘ جموںکشمیر کی ہو تو پھر تو یہ ممکن ہو ہی نہیں سکتا ہے کہ ……. کہ ایسا نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ صاحب نے میڈم جی کے اس الزام میں ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ‘ کہا ہے ……. لیکن انہیں یہ بھی کہنے کی ضرورت نہیں تھی اور اس لئے نہیں تھی کہ یہ جو پبلک ہے وہ سب جانتی ہے…….وہ بھی جانتی ہے جو میڈم جی کے دوراقتدار میں ہوا اور اس دور اقتدار میں جو کچھ بھی ہوا وہ میڈم جی بھی جانتی ہیں …….اسی لئے تو ہم وزیر اعلیٰ صاحب سے کہہ رہے ہیں کہ جناب آپ سب اس حمام میں ……. ہاں سمجھ گئے نا آپ ۔ اس لئے آپ میڈم جی کے الزامات کا جواب نہ ہی دیں تو بہتر ہو گا اور اس لئے ہو گا کہ …….کہ ایسا ہو نہیں سکتا‘بالکل بھی نہیں ہو سکتا کہ میڈم جی جو کہہ رہی ہوں وہ سب جھوٹ ہو کہ ……. کہ میڈم جی خود بھی سی ایم رہی ہیں اور جانتی ہیں کہ تقرریاں کس کس دروازے سے ہو تی ہیں ‘ کیں جاتی ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس:

Next Post

دھونی کی آمد کی افواہوں پر جھارکھنڈ ٹی-20 لیگ کے فائنل میں بے قابو بھیڑ، بڑا حادثہ ٹل گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

پی ڈی پی سے ایک بات !

2026-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے….

2026-06-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2026-06-25
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

زوال اور عروج

2026-06-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

2026-06-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

2026-06-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-06-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ثالثی !

2026-06-19
Next Post
کپتانی کے دباؤ کی وجہ سے جڈیجہ کی کارکرگی متاثر ہورہی تھی : دھونی

دھونی کی آمد کی افواہوں پر جھارکھنڈ ٹی-20 لیگ کے فائنل میں بے قابو بھیڑ، بڑا حادثہ ٹل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.