جمعرات, جون 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

            صاحب کوئی ہمیں بھی سمجھائے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے ؟نہیں صاحب جو ہورہا ہے ‘ اسے یو نہی ہونے نہیںدیا جا سکتا ہے اور….اور بالکل بھی نہیں دیا جا سکتا ہے…. اسے روکنا ہو گا آج اور ابھی روکنا ہو گا کہ …. کہ بات انسانی زندگیوں کی ہے…. جو آئے روز سڑک حادثوں کی نذر ہو رہیں …. ابھی ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے ےا والوں کی آخری رسومات بھی انجام نہیں دی جاتی ہیں کہ ….دوسرا حادثہ…. سڑک حادثہ ہوجاتا ہے ۔پہلے تو بڑی بڑی شاہراہوں پر حادثے ہوتے تھے…. بڑے بڑے حادثے اور اب تو سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع کے چھوٹے موٹے راستوں پر یہ حادثے ہو تے ہیں …. سو فیصد ہو تے ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں کشمیر میں سڑک حادثوںکا کوئی مقابلہ چل رہا ہے…. لگتا ہے کہ ایک دوڑ سی لگی ہو ئی ہے …. سڑک حادثوں کی دوڑ جس میں ہر ایک شامل ہونا چاہتا ہے …. ان حادثوں میں لوگ مررہے ہیں….کیوں مررہے ہیں‘ ہم نہیں جانتے ہیں…. کہ …. کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ کہ یہ حادثے …. جان لیوا حادثے اظہار تعزیت کے پیغامات اور …. اور نہ مارے گئے افراد کے لواحقین کے حق میں مالی امداد منظور کرنے سے رک سکتے ہیں…. انتظامیہ کا رول صرف ایکس گریشیا ریلیف کی ادائےگی یا منظوری تک ہی محدود نہیں ہے…. محدود نہیں ہو نا چاہیے‘محدود نہیں ہو سکتا ہے…. حادثے کیوں ہو رہے ہیں‘ اتنے تواتر کے ساتھ کیوں ہو رہے ہیں‘ اس بات کا پتہ لگا کر ‘تدارکی اقدامات اٹھا کر …. جو کوتاہیاں اور خامیاں سامنے آئیں گی انہیں ایڈریس کرنے سے ہی سڑک حادثے اور ان حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے…. روکا جانا چاہئے ۔ جموں کشمیر ایک چھوٹی نہیں بلکہ بہت چھوٹی سی جگہ ہے اور…. اور اس چھوٹے موٹے علاقے میں سالانہ دس بارہ سو افراد کی سڑک حادثات میں موت واقعی میں کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے اور…. اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس لئے صاحب اس سے پہلے کہ حادثات مزید لوگوں کی جان لیں ‘ گھروں کو اجاڑ دیں …. ہنگامی نہیں بلکہ جنگی اقدامات کی ضرورت ہے اور…. اور ہمیں یقین ہے …. ایک سو فیصد یقین ہے کہ انتظامیہ اقدامات اٹھائےگی اور فوری طور پر اٹھائے گی ۔ ہے نا؟

متعلقہ

زوال اور عروج

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ۸ محرم کا روایتی جلوس‘ ہزاروں عزاداروں کی شرکت

Next Post

جنگی دھمکیوں سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

زوال اور عروج

2026-06-24
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

خواجہ آصف پرجنگ کا جنون

2026-06-23
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پالی تھین کا استعمال اور ہم!

2026-06-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

 سب کچھ مہنگا ہے

2026-06-20
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ثالثی !

2026-06-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اور نیندیں حرام ہو گئیں!

2026-06-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

کشمیر کا موسم اور سیاستدان

2026-06-14
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تواللہ میاں بھی نہیں !

2026-06-13
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

جنگی دھمکیوں سے حقیقت نہیں بدلی جا سکتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.