نئی دہلی//ہریانہ کے گورنر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ نیتی آیوگ کے ذریعہ "خواتین انٹرپرینیورشپ” پلیٹ فارم کے آغاز سے خواتین کے لئے اسٹارٹ اپس میں آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔
جمعرات کو یہاں ‘‘انڈین اچیورز فورم’’ کے زیر اہتمام ‘‘خود انحصار ہندوستان’’ پر 62ویں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دتاتریہ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے بعد ہندوستان پوری دنیا میں تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ مرکز بن چکاہے ۔ سال 2016-17 میں اسٹارٹ اپس کی تعداد صرف 726 تھی۔ سال 2021-22 میں اسٹارٹ اپس کی تعداد بڑھ کر 69 ہزار ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے لیے ماحول بن چکا ہے ۔ ہریانہ زراعت، دودھ کی پیداوار، مچھلی کی پیداوار اور آٹوموبائل کے شعبے میں خود کفیل ہو گیا ہے ۔ دوسری ریاستوں کے نوجوانوں کو بھی ریاست میں روزگار مل رہا ہے ۔سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی ترقی، بہبود اور ترقی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ متوازن ترقی میں سب کی شراکت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کئے جانے کی ضرورت ہے ‘‘خود کفیل ہندوستان’’ اس سمت میں ایک عظیم بنیاد ہے ۔
مرکزی وزیر مملکت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری اور جل شکتی پرہلاد سنگھ پٹیل، انڈین اچیورز فورم کے صدر ہریش چندر اور سکریٹری ایس۔ روی شنکر بھی اس کانقرنس میں موجود تھے ۔