سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں بدھ کے روز ایک پر اسرار دھماکے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں بدھ کے روز مزدور زمین کھودنے کے کام کے ساتھ مصروف تھے کہ اس دوران ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے زخمی مزدوروں کی شناخت محمد اشتیاق ولد محمد کریم الدین اور رنجیت کمار رام ولد مہندر رام ساکنان بہار کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کیلئے پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر ٹہاب پہنچایا گیا جہاں سے ان کو برزلہ سری نگر میں واقع ہڈیوں کے ہسپتال ریفر کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔