جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

۸۷ء الیکشن ، کشمیر کا ٹرننگ پوائنٹ

ْصرف سیاستدان ہی نہیں اُس وقت کی بیروکریسی بھی ذمہ دار تھی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

وزیراعظم کے دفترمیں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ۱۹۸۷ء کے انتخابات کو کشمیرکی صورتحال کے حوالہ سے ٹرننگ پوائنٹ(نقطہ عروج) قراردیا ہے۔ کشمیرفائیلز کے پس منظرمیں بات کرتے ہوئے جتیندر سنگھ نے اور باتوں کے علاوہ اس تاریخی سچائی کااعادہ کیا کہ راجیوگاندھی …فاروق عبداللہ اکارڈ کو ایک جواز عطاکرنے کیلئے اُس الیکشن میں نہ صرف مسلم متحدہ محاذ کے اُمیدواروں کو شکست سے دو چار کردیا گیا بلکہ انتخابی نتائج کو اپنے حق میں کرکے کشمیرمیں حالات کو خراب کرنے کی بُنیاد رکھی گئی۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا یہ بیان ایک تاریخی سچ ہے جس کا علم کشمیر کی اُس نسل کو ہے جو اُ س وقت جوان تھی اور آج بوڑھا پے کی زندگی کا سفر طے کررہی ہے۔ یہ کوئی الزام نہیں بلکہ تلخ سچ ہے ۔ اس انتخابی دھاندلی کی بُنیاد تقریباً ، دن کے تین بجے رکھی گئی جب ایک تجزیاتی رپورٹ اُس وقت کے ایک سینئر پولیس آفیسر نے اس تجزیہ کے ساتھ پیش کی کہ مسلم متحدہ محاذ کے اُمیدوار ۲۰…۲۳؍ حلقوں میں کامیاب ہورہے ہیں۔چنانچہ ووٹوں کی گنتی روک لی گئی، ڈاکٹر فاروق بوکھلاہٹ میں اور اپنے اقتدار کو ہاتھوں سے چھینتا دیکھ کر خصوصی پرواز میںدہلی روانہ ہو گئے ، اور ائیر پورٹ سے سیدھے راجیو گاندھی سے ملاقات کیلئے گئے۔ ملاقات کے چند ہی گھنٹوں بعد مسلم متحدہ محاذ کی لیڈر شپ اور الیکشن میں کھڑے اُمیدواروں کا کریک ڈائون شروع کردیاگیا، اور اگلے ہی کچھ گھنٹوں کے اندر اندر نیشنل کانفرنس کے حق میں نتائج کا اعلانات کاسلسلہ شروع ہوا۔ لوگوں کی حیرانگی اُس وقت اپنے انتہا کو پہنچ گئی جب محض ۲؍ گھنٹے کے اندر اندر زائد از پچاس ہزار ووٹوں کی گنتی کی تکمیل کا مژدہ سناکر فاروق عبداللہ کے حق میں الیکشن کا پہلا نتیجہ ڈیکلیرکردیاگیا۔
اس سارے عمل ، جو سراپا دھاندلیوں سے عبارت تھی اور خاص کر کشمیرکی انتخابی تاریخ کی روایت رسم اور رواج کے عین مطابق تھی، کے بعد جو کچھ ردعمل میںہوا وہ بھی کشمیر کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے۔ مسلم متحدہ محاذ کے الیکشن اُمیدواروں کے ساتھ ساتھ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو نہ صرف پولیس تھانوں میں بند کردیاگیا بلکہ ان کے والدین تک کو گرفتار کرکے ان کی اولادوں کے سامنے تھرڈ ڈگری ٹارچر سے گذارا گیا، اس حوالہ سے یہ کوئی پوشیدہ راز نہیں کہ پولیس تھانوں میں اس مارکٹائی کی قیادت نیشنل کانفرنس کا ایک سینئر لیڈر محی الدین شاہ کے ہاتھ میں تھی۔
کشمیر میں انتخابی دھاندلیاں دہلی کی مکمل آشیرواد کے ساتھ ہوا کرتی تھی،ا س دھاندلی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کچھ مقامی نامی بیروکریٹ اہم کردار اداکرتے رہے، یہ بھی سچ ہے کہ ان انتخابی دھاندلیوں کا کوئی خاص ردعمل سڑکوں پر نہیں دیکھا جاتا رہا لیکن ۱۹۸۷ء کے انتخابی دھاندلیوں نے کشمیرمیں لوگوں کے جمہوریت اور بیلٹ پر سے اعتماد کو متزلزل کرکے رکھدیا ۔ معاملہ کی زیادہ سنگینی اس بات پر نہیں تھی کہ ایک اور انتخابی دھاندلی اور فراڈ کا ارتکاب کیاگیا یا مسلم متحدہ محاذ کی لیڈر شپ کے خلاف کریک ڈائون کیاگیا بلکہ لوگوں کے جذبات اس بات پر مشتعل ہوئے کہ اُمیدواروں کے والدین کی پولیس تھانوں میں قید کرکے ان کی اولادوں کے سامنے چمڑی اتاری گئی اور ازیت ناک مارپیٹ کی گئی۔
اس مخصوص انتخابی دھاندلی کا زیادہ ذمہ دار فاروق عبداللہ نہیں بلکہ خود راجیو گاندھی اور اس کے اردگرد منڈلارہے خوشامدی اور چاپلوسوں کا مفاد پرست گروہ تھا جو کشمیر کوکشمیر اور ملک کے وسیع ترمفادات کے عینک سے زیادہ سرحد پار کی عینک سے دیکھنے کے خوگر بن چکے تھے۔ حالانکہ ۱۹۶۵ء اور ۱۹۷۱ء کی جنگوں کے دوران کشمیریوں کے بحیثیت مجموعی کردار اور رول کو زیادہ دن نہیں گذر ے تھے لیکن چاپلوسوں اور سیاسی مفاد پرستوں کی اُس اندھی ٹولی نے کشمیری عوام کی وطن پرستی کے جذبے اور رول کو یکسر نظرانداز کردیا۔ پھر جو ہوا، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔
مثل مشہور ہے’ یاد ماضی عذاب ہے یارب، چھین لے مجھ سے حافظہ میرا‘ ،۱۹۷۸ء کے انتخابی دھاندلی کے بعد کشمیر نے واقعی کروٹ لی، جو کروٹ بلا شک وشبہ کشمیرمیں ٹرننگ پوائنٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ کس کس واقعہ کا حوالہ دیا جائے، وہ سارے واقعات جن کا تعلق ماضی اور ماضی قریب سے ہے کسی عذاب سے کم نہیں۔ کشمیر کی صورتحال اور اسے پُر آشوب دور میںدھکیلنے کے ذمہ دار صرف مفادپرست سیاستدان ہی نہیں بلکہ وہ بیروکریسی بھی ہے جو اپنے کورپشن، بدعنوان طریقہ کار، لوٹ، استحصال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے نہ صرف سیاستدانوں کی ہر صحیح اور غلط آواز پر لبیک کہتی رہی بلکہ اپنے آقائوں سے کہیں زیادہ بڑھ کر کشمیرکو سیاسی تباہی وبربادی کی طرف دھکیلتے رہے ۔ لوگوں کی غلطی یہ رہی کہ وہ سیاستدانوں کے خوشنما نعروں پر پھسلتے رہے، کبھی ان سے سوال نہیں کیا، کبھی یہ نہیں پوچھا کہ جن راستوں پر انہیں دھکیلاجارہاہے یا چلا یاجارہاہے ان راستوں کی آخری منزل کہاں ہے، درحقیقت کشمیراور کشمیری جو کچھ فی الوقت بھگت رہے ہیں وہ سزا اُسی شخص پرستی کی اندھی تقلید کا ہی ثمرہ ہے جس اندھی شخص پرستی کو وہ چھٹا کلمہ تصور کرتے رہے۔
خود لوگوں نے یہ نعرہ اختراع کیا، الہ کرے گا یا وانگن کرے گا… کہتے ہیں کہ خلق خدا نقارہ خدا کے مترادف ہے، یہی سچ کشمیر کا ہے۔ آنکھیں بندکرکے، جس اندھی شخص پرستی کی تقلید کی جاتی رہی، مزاحمت او رسوال کرنے کے حق سے دستبرداری دی، پھر ظاہر ہے نتائج بھی اُسی کی روشنی میں سامنے آجاتے ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر داخلہ امت شاہ دو روزہ دورے پر جموں پہنچے

Next Post

او آئی سی اجلاس‘ حریت اور دہلی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

او آئی سی اجلاس‘ حریت اور دہلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.