کولمبو///
سری لنکا کی پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے صدر کا انتخاب کرلیا گیا، 6مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ کے بعد رانل وکرما سنگھے اب سری لنکا کے نئے صدر قرار پائے۔ ووٹنگ میں 134 ارکان پارلیمنٹ نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔
اس وقت نگران صدر کی ذمہ داری رانل وکرما سنگھے نبھا رہے ہیں۔ دوسرے صدارتی امیدوار دلس الہاپروما کو 82ووٹ ملے جب کہ انورا کمارا ڈسا نائیکے کے حق میں صرف 3 ارکان نے ووٹ دیا۔قبل ازیں پارلیمنٹ کے سیکرٹری جنرل نے کورم پورا کرنے کیلئے گھنٹی بجائی، نیا صدرمنتخب کرنے کیلئے دو سو پچیس قانون ساز تین صدارتی امیدوار میدان میں تھے۔
نئے سری لنکن صدرکا انتخاب خفیہ بیلٹ ووٹ کے تحت کیا گیا، گزشتہ ہفتے سابق صدر گوتابا یا راجہ پکسے کے ملک سے فرار ہوجانے کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔