اتوار, جولائی 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پردھان کو فوری طور پر وزیر تعلیم کے عہدے سے ہٹائیں مودی: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-02
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی،یکم جون (یو این آئی) کانگریس نے مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ (سی بی ایس ای) کے ڈیجیٹل ایویلیویشن نظام اور مختلف امتحانات میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس معاملے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانا چاہیے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ پون کھیڑا نے پیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مودی حکومت کا ریکارڈ تباہ کن رہا ہے اور گزشتہ 12 برسوں میں ملک کے تعلیمی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سی بی ایس ای کا وقار کمزور ہوا ہے، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کو کھوکھلا کیا گیا ہے، یونیورسٹیوں کی خود مختاری متاثر ہوئی ہے اور تعلیمی نظام میں بدامنی بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی بی ایس ای کے آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) نظام کو مناسب تیاری کےبغیر اور ماہرین کی وارننگ کے باوجود عجلت میں نافذ کیا گیا، جس کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کو دھندلے، نامکمل اور خامیوں سے پُر پرچوں کے اسکین موصول ہوئے۔ ان کا الزام تھا کہ لاکھوں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ نیٹ، یو جی سی-نیٹ، سی یو ای ٹی اور دیگر امتحانات میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں اور مبینہ پیپر لیک کے واقعات نے ملک میں امتحان کے نظام کی ساکھ پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا ہے لیکن حکومت ان معاملات میں جوابدہی طے کرنے کے بجائے انہیں چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس رہنما نے حکومت سے سوال کیا کہ سی بی ایس ای کے ڈیجیٹل ایویلیوشین نظام میں مبینہ خامیاں، ٹینڈر کے عمل میں تبدیلیاں، سائبر سکیورٹی کے معیارات میں مبینہ نرمی اور ٹھیکیدار کمپنی کے انتخاب سے جڑے مسائل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان سوالات کا جواب دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں مسلسل ہونے والی ناکامیوں اور طلبہ کے مستقبل سے جڑے معاملات میں جوابدہی طے نہیں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کروڑوں طلبہ اور ان کے سرپرست امتحان کے نظام میں پھیلی بدامنی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوستان کی تعلیمی تاریخ کی سب سے بڑی ادارہ جاتی ناکامیوں میں سے ایک کی ذمہ داری لیتے ہوئے دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر عہدہ چھوڑ دینا چاہیے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وزیر اعظم کو انہیں کابینہ سے ہٹا دینا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدرجمہوریہ کی منظوری ملنے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کو ملے پانچ نئے جج

Next Post

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
Next Post
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 42 روپے مہنگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.