پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

غذائی تحفظ کی خلاف ورزی: ایف ایس ایس اے آئی نے کئی کمپنیوں پر مقدمہ چلانے کی دی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) نے عوامی صحت کے ساتھ کھلوواڑ اور غذائی تحفظ کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملات میں سخت موقف اپناتے ہوئے میسرز سوریہ فوڈ اینڈ ایگرو لمیٹڈ (پریا گولڈ بسکٹ)، میسرز ڈوڈلا ڈیری لمیٹڈ اور میسرز یو ای آئی آر آرگینک فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف مقدمہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے علاوہ، ایف ایس ایس ایکٹ 2006 کے تحت قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے اتھارٹی نے نرپدھم فوڈز، سن رجیز ہیلتھ کیئررز اور میسرز شاہ کانتی لال جینتی لال کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔
صارف کی شکایت پر ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے میسرز سوریا فوڈ اینڈ ایگرو لمیٹڈ کے پلانٹ کے معائنے کے دوران سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کمپنی اپنے مشہور ‘پریا گولڈ’ بسکٹ میں فائبر کے ذریعے کے طور پر انسانی استعمال کے لیے ناقابلِ استعمال اور مویشیوں کی خوراک کے لیے مقررہ چوکر کو خام مال کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔
پلانٹ میں ملنے والی بوریوں پر واضح طور پر مویشیوں کی خوراک سے جڑے ہونے کے نشانات پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی احاطے میں کیڑوں پر قابو پانے ، خام مال کی ذخیرہ کرنے، دیکھ بھال اور ملازمین کی ذاتی صفائی ستھرائی میں شدید خامیاں پائی گئیں، جس کے باعث کمپنی کا لائسنس پہلے ہی معطل کر دیا گیا تھا۔
ایک اور کارروائی میں میسرز یو ای آئی آر آرگینک فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے فروخت کی جا رہی ‘پیلی کشمش (جو آرگینک پروڈکٹ کے طور پر فروخت کی جا رہی تھی) کے ریگولیٹری نمونے کو جانچ میں غیر محفوظ پایا گیا۔ فوڈ اینالسٹ اور ریفرل فوڈ لیبارٹری دونوں کی جانچ میں کشمش میں مقررہ قابلِ قبول حد سے کہیں زیادہ مقدار میں نقصان دہ کیڑے مار ادویات پائی گئیں۔ اس میں بنیادی طور پر تھیامیتھوکسام ، فلوئوپائیرام ، ایزوکسیسٹروبن ، امیڈاکلوپرڈ اور مائیکلوبوٹانل جیسے خطرناک پیسٹیسائڈز کے باقیات شامل تھے۔
اتھارٹی نے دودھ کی مصنوعات بنانے والی معروف کمپنی میسرز ڈوڈلا ڈیری لمیٹڈ (دودھ، دہی، گھی اور دیگر ڈیری مصنوعات) کے خلاف بھی غذائی تحفظ کے معیار کی سنگین خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے۔
مزید برآں، غذا اور صحت کی مصنوعات کے زمرے سے وابستہ نرپدھم فوڈز، سن رجیز ہیلتھ کیئررز اور میسرز شاہ کانتی لال جینتی لال کو معیار اور تحفظ کے اصولوں کونظرانداز کرنے پر نوٹس جاری کر کے ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی میں تہواروں کے دوران صفائی، روشنی اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں: ریکھا گپتا

Next Post

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کی سعودی عرب کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ

2026-10-18
نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں
قومی خبریں

نڈا نے اپولو اسپتال جا کر ڈاکٹروں سے اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں

2026-10-18
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مردم شماری کے شمار کنندگان کے دائرے میں توسیع آر ایس ایس والوں کے لیے روزگار کا پٹارہ کھولنا ہے: کانگریس

2026-10-18
سیتارمن نے کینیڈین مالیاتی اداروں کو ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
قومی خبریں

شہروں کو شہری بنیادی سہولیات میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش بنانا ہوگا: سیتارمن

2026-10-18
تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
قومی خبریں

تمل ناڈو اور کرناٹک میں شدید بارش کی وارننگ، جنوبی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

2026-10-18
جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق
قومی خبریں

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

2026-10-18
قومی خبریں

دہلی میں تہواروں کے دوران صفائی، روشنی اور عوامی مقامات کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں: ریکھا گپتا

2026-10-18
ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں
قومی خبریں

ایئر انڈیا نے سعودی عرب کے لیے 20 اکتوبر تک کی پروازیں منسوخ کیں

2026-10-17
Next Post
جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

جے شنکر اور مارکو روبیو کی 20 اکتوبر کو ممبئی میں ملاقات کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.