ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایرانی جہازوں پر حملے کئے ہیں:ایران

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-27
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

تہران، 26 مئی (یو این آئی) ایران نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے آبنائے ہرمز میں، ایران کے جزیرۂ لارک کے جنوب میں ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ‘چند ایرانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری ‘فارس خبر ایجنسی نے منگل کے روز شائع کردہ خبر میں کہا ہے امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے ایران کے جزیرہ لارک میں ایرانی جہازوں پر حملے کئے ہیں۔ایجنسی نے ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتائی تاہم بعض ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ان حملوں میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ خبریں ایسے وقت پر سامنے آ رہی ہیں کہ جب جنگ بندی برقرار ہے اور امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

متعلقہ

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منگل کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فریقین معاہدے کی نوعیت پر اتفاقِ رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں لہٰذا جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ چند دن میں حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی ‘مارکو روبیو’ نے نئی دہلی جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ "میرے خیال میں ابتدائی مسودے کی نوعیت کے بارے میں مضبوط ہم آہنگی اور اتفاق موجود ہے۔ تاہم، ایسے معاملات میں ہر چیز پر اتفاق کرنے میں چند دن لگ جاتے ہیں۔ حتیٰ کہ اتفاقِ رائے محض کسی ایک لفظ یا جملے پر اختلاف تک کی سطح پر آ سکتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ "اگر کوئی معاہدہ ہونا ہے تو ہمیں اس پر مزید کام کرنا ہوگا۔لیکن جو بھی معاہدہ ہوایا تو ایک اچھا معاہدہ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا”۔

روبیو نے آبنائے ہرمز کو تجارتی آمدورفت کے لیے بند کرنے کی کوششوں پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا ہےکہ یہ غیر قانونی، ناجائز اور ناقابلِ عمل اقدام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "ایرانی حکومت کے علاوہ دنیا کا کوئی ملک گزرگاہ پر فیس لینے کے نظام کی حمایت نہیں کرتا۔ یہ ناقابلِ قبول ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا۔ آبنائے کا کھلا، بلا رکاوٹ اور بلا معاوضہ ہونا ضروری ہے اور یہی ہونا بھی چاہیے”۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کا آغاز 28 فروری کو ایران پر حملوں سے ہوا، جس کے بعد تہران نے آبنائے ہرمز بند کر دی اور اسرائیل اور خلیج میں موجود امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنا کرجوابی کارروائیاں کیں۔

8 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی نافذ ہوئی، تاہم اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کسی مستقل معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کو غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا، لیکن اس کے باوجود اسٹریٹجک آبی گزرگاہ کے ذریعے ایرانی بندرگاہوں سے آنے یا جانے والے جہازوں کے لئے ناکہ بندی برقرار رکھی۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ معاہدہ ‘زیادہ تر طے پا چکا ہے اور صرف حتمی منظوری کا منتظر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وٹرمپ نے اوباما کی جیل میں قید اے آئی تصویر شیئر کردی

Next Post

حکومت جوابدہی طے کرنے کے بجائے احتجاجی آوازوں کو دبا رہی ہے: یوتھ کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر
عالمی خبریں

آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے

2026-07-14
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

سپریم لیڈر کو نشانہ بنایا جائے تو ایران کا سخت رد عمل ہوگا: کاظم غریب آبادی

2026-07-14
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کر دیے

2026-07-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ سینیٹ پر برہم، بل پر دستخط سے انکار کر دیا

2026-07-12
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

حکومت جوابدہی طے کرنے کے بجائے احتجاجی آوازوں کو دبا رہی ہے: یوتھ کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.