جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سوچ سے متاثر امریکہ ‘غیر حقیقی مطالبات’ پر اڑا ہوا ہے: ایران”

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-12
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تہران، 11 مئی (یواین آئی) ایران نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں جنگ ختم کرنے کے لیے اُس کی تجویز "فیاض اور منطقی” تھی، جبکہ امریکہ اب بھی اسرائیلی سوچ سے متاثر "غیر حقیقی مطالبات” پر قائم ہے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی تجویز کے جواب میں ایران کی جانب سے بھیجا گیا منصوبہ "حد سے زیادہ” نہیں تھا بلکہ اُس کا مقصد پورے خطے میں امن اور استحکام قائم کرنا تھا۔
انہوں نے کہاکہ "ہم نے کسی قسم کی رعایت کا مطالبہ نہیں کیا۔ ہم نے صرف ایران کے جائز حقوق کی بات کی ہے۔”
مسٹر بقائی نے سوال اٹھایا کہ کیا خطے میں جنگ ختم کرنے، ایرانی جہازوں کے خلاف "سمندری قزاقی” روکنے اور برسوں سے منجمد ایرانی اثاثے آزاد کرنے کا مطالبہ غیر مناسب کہا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ "کیا آبنائے ہرمز سے محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کی ہماری تجویز غیر حقیقی ہے؟ کیا پورے خطے میں امن و سلامتی قائم کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے؟”
اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے ایرانی نمائندوں کا جواب پڑھا اور اُسے "مکمل طور پر ناقابلِ قبول” قرار دیا۔ مسٹر ٹرمپ نے خبر رساں پورٹل ایکسیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے جواب پر بینجامن نیتن یاہو سے بھی بات چیت کی ہے۔
ایران نے اتوار کے روز امریکی تجویز کے جواب میں اپنا باضابطہ منصوبہ بھیجا تھا۔ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ موجودہ مرحلے میں مذاکرات کا مرکز صرف علاقائی جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی انڈینز کو دو وکٹوں سے شکست دے کر آر سی بی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست

Next Post

آبنائے ہرمز پر نئے ایرانی قواعد اور ٹول ٹیکس نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

آبنائے ہرمز پر نئے ایرانی قواعد اور ٹول ٹیکس نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.